
ایکنا- یورک پریس کے مطابق اسلامی مرکز و مسجد یورک کو برطانیہ مساجد ایوارڈ یا بریٹش بیکن ماسک (Britishbeaconmosque) سال 2022 جس میں ہزاروں مساجد کا جایزہ لیا جاتا ہے اس میں بہترین سروسز پر ٹاپ مسجد قرار دیا گیا ہے۔
اس میں مختلف ماہرین بہترین نکات کا جایزہ لیتے ہیں اور چھبیس نومبر کو فاینل نشست منعقد ہوتی ہے جس میں ستائیس نومبر کو بہترین مسجد کا اعلان ہوتا ہے۔
کریسٹی جس کی کاوش سے مسلم وومین فاونڈیشن قایم کیا گیا ہے انکا کہنا تھا کہ ہمارے لیے حیران کن خوشی کا مقام ہے اور کورونا بحران کے باجود ہماری ترقی جاری رہی۔
انکا کہنا تھا: ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے، یورک مسجد بہترین سروسز دے رہی ہے اور ہماری کوشش رہی ہے تاکہ بہترین کام کریں اور ایسا ماحول پیدا کریں جس میں سب سکون محسوس کریں۔
انکا کہنا تھا: قابل فخر ہے کہ جو آئیڈیا مسلمانوں اور تازہ مسلموں کے لیے شروع کیا ہے ایسی کامیابی حاصل کریں کہ بہترین ایوارڈ حاصل کرے، یہ تمام اسٹاف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور یہ حیرت انگیز ہے۔/
4096427