ایک 82 سالہ مصری شخص نے اپنے ہاتھ سے پورا قرآن لکھ دیا + ویڈیو

IQNA

ایک 82 سالہ مصری شخص نے اپنے ہاتھ سے پورا قرآن لکھ دیا + ویڈیو

17:14 - November 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3513071
ایکنا تھران- لطفی انور احمد شریخ" 82 سالہ مصری شخص نے 5 سال میں قرآن پاک کی کتابت مکمل کرلی۔

ایکنا- المصری الیوم نیوز کے مطابق 82 سالہ ریٹائرڈ مصری شخص "لطفی انور احمد شریخ" نے پورا قرآن اپنے ہاتھ سے لکھ دیا ہے۔ وہ مصر کے صوبہ "مینیا" کے شمال میں "العدوہ" شہر کے "البسقلون" گاؤں سے ہیں۔ یہ کام 2016 میں شروع ہوا اور 5 سال بعد 2021 میں مکمل ہوگیا۔

انھوں نے یہ قرآن عثمانی رسم الخط میں ایک جلد میں لکھا ہے تاکہ اپنی موت کے بعد ایک اچھی یادگار چھوڑ سکیں۔

انھوں نے کہا: میں نے اپنے خالی وقت کو قرآن مجید لکھنے کے لیے استعمال کیا تاکہ میرے نیک اعمال میں اضافہ ہو۔

اس مقصد کے لیے مصر کا یہ بوڑھا آدمی قرآن کے پرنٹنگ ہاؤس میں سے ایک 600 صفحات کا فولڈر تیار کرتا ہے جو اس قرآن کو لکھنے کے لیے سائز اور طول و عرض میں موزوں ہے۔

حاج مصطفی نے صبح کی نماز سے دس بجے تک کا وقت کتابت قرآن کے لیے مختص کیا ہے۔

انہوں نے مصر کی ثقافت، نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت کے حکام سے کہا کہ وہ الازہر کی منظوری کے بعد اس قرآن کو چھاپیں، تاکہ یہ ہاتھ سے لکھی ہوئی شکل میں قرآن کو لکھنے کا ایک طریقہ ہو اور ہر کسی کی رسائی میں ہو۔

ویڈیو کا کوڈ

 

4097351

 

نظرات بینندگان
captcha