شیخ الازہر قرآنی مقابلہ کل سے شروع

IQNA

شیخ الازہر قرآنی مقابلہ کل سے شروع

12:22 - November 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3513121
ایکنا تھران- شیخ الازہر قرآنی مقابلے 12 نومبر بروز ہفتہ سے مصر میں تقریباً 180 ہزار شرکاء کی موجودگی کے ساتھ شروع ہو چکے ہیں۔

شیخ الازہر قرآنی مقابلے 12 نومبر بروز ہفتہ سے شروع ہو چکے ہیں۔

الاحرام گیٹ کے مطابق یہ مقابلہ 12 نومبر بروز ہفتہ شروع ہوا اور 4 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اس مقصد کے لیے مقابلے کے ہیڈ کوارٹر کو ضروری کمپیوٹرز سے لیس کیا گیا ہے اور کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹرز کو تربیت دی گئی ہے کہ مقابلہ کیسے منعقد کیا جائے۔

الازہر مراکز کے طلباء اور الازہر میں زیر تعلیم طلباء نے ہفتہ کو آن لائن حفظ قرآن کے زبانی امتحان میں شرکت کیں۔

امیدواروں کا ٹیسٹ تین مرحلوں میں لیا جائے گا، پھر 80 یا اس سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والوں کو اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا، اور مختلف علاقوں سے بہترین کو قاہرہ میں ہونے والے فائنل مقابلے کے لیے متعارف کرایا جائے گا، اور آخر میں، 10 بہترین کا اعلان کیا جائے گا.

یہ مقابلہ احمد الطیب، شیخ الازہر کی نگرانی اور الازہر کے نائب محمد الدوینی اور الازہر کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ شیخ ایمن عبدالغنی کی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ الازہر قرآنی مقابلہ، شیخ الازہر کے تعاون سے سالانہ قرآنی مقابلہ ہے جس کا انتظام الازہر جنرل شعبہ قرآنی امور اور الازہر کی شاخوں اور حفظ قرآن کے مراکز کے طلباء کرتے ہیں۔ اس سال اس مقابلے کے لیے رضاکاروں کی تعداد 177,851 تک پہنچ گئی ہے۔

 

4098718

نظرات بینندگان
captcha