لبنانی فنکارہ کی زندگی میں "حجاب" کے نئے صفحے کا آغاز

IQNA

لبنانی فنکارہ کی زندگی میں "حجاب" کے نئے صفحے کا آغاز

17:28 - November 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3513139
ایکنا تھران- لبنانی خاتون گلوکارہ لیہ کے حجاب کو سوشل نیٹ ورکس پر ان کے مداحوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔

ایکنا کے مطابق، عربی زبان کی نیوز سائٹ Ehada Net نے لکھا: عرب دنیا میں ایسی خواتین فنکار اور ستارے کم نہیں ہیں جنہوں نے حجاب پہن کر اپنی زندگی کا راستہ تبدیل کیا۔ خاص طور پر چونکہ ان میں سے اکثر افواہوں اور دباؤ کے باوجود اپنے حجاب پر قائم رہتے ہیں، چاہے اس کی قیمت بہت سے مواقع اور اپنی شہرت کو کھوکر ہی کیوں نہ چکانا پڑتی ہو۔

لیا حمزہ ایک لبنانی گلوکارہ اور فنکارہ ہیں جنہوں نے گزشتہ برسوں میں سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تمام تصاویر اور کلپس کو ہٹا کر اپنا طرز زندگی بدلنے اور حجاب پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ رات اس لبنانی سٹار نے سوشل نیٹ ورکس پر اپنی تصاویر شائع کیں جس میں وہ سفید لباس میں نظر آئیں اور اسی رنگ کی شال اور ٹوپی کے ساتھ میچ کر رہی تھیں۔

ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس اقدام کے بارے میں کافی عرصے سے سوچ رہی تھیں اور انہیں ان کی والدہ، خالہ اور رشتہ داروں نے حجاب پہننے کی ترغیب دی اور اب وہ اپنے حتمی فیصلے سے بہت مطمئن ہیں۔

لیہ کہتی ہیں کہ ورچوئل نیٹ ورکس میں ان کے صفحات کے تمام مواد کو حذف کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ لیکن انھوں نے دل اور ایمان سے یہ کیا تاکہ اپنی زندگی میں ایک نیا صفحہ کھولیں ۔

لیہ کی تصاویر اور اس کے حجاب پہننے کے فیصلے کو اس کے پیروکاروں کی طرف سے خوب پذیرائی ملی ہے، جنہوں نے اس پر انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کی کامیابی اور صحت کی دعا کی ہے۔

لیا حمزہ اسی طرح مشہور سوشل میڈیا اسٹارز میں سے ایک ہیں اور ٹک ٹاک پر ان کے 4.8 ملین فالوورز ہیں۔

 

4099412

نظرات بینندگان
captcha