"قرآنی گھرانہ" مقابلے میں اہل قدس کی نمایاں شرکت+ تصویریں

IQNA

"قرآنی گھرانہ" مقابلے میں اہل قدس کی نمایاں شرکت+ تصویریں

17:02 - November 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3513144
ایکنا تھران- القدس میں منعقدہ "قرآنی گھرانہ" مقابلے میں قرآن کریم حفظ کرنے کے میدان میں مقابلہ کرنے کے لیے قدس شریف میں مقیم فلسطینی خاندانوں کی نمایاں موجودگی دیکھی گئی۔

ایکنا نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ "قرآنی گھرانہ" مقابلے کا آغاز گزشتہ ستمبر  کے آغاز میں "قدس" میڈیا نیٹ ورک کی حمایت، "زید بن ثابت" مرکز کے زیر نگرانی اور قرآن کریم حفظ کرنے اور سکھانے کے مرکز میں ہوا۔ ان مقابلوں کا مقصد گھرانوں کے درمیان حفظ قرآن کے میدان میں مقابلے کے جذبے کو ابھارنا ہے اور آخر میں قدس شریف سے تعلق رکھنے والے پہلے خاندان کو جنہوں نے مقابلے میں سب سے زیادہ بچوں کا اندراج کیا ہے، کو اعزاز اور انعام دیا جائے گا۔
اس مقابلے کے منتظمین کے مطابق یہ مقابلہ 4 درجات پر مشتمل ہے: پہلا درجہ سورہ ملک حفظ کرنے کا 5 سے 7 سال تک، دوسرا درجہ 8 سے 11 سال تک سورہ الواقعہ حفظ کرنے کا، تیسرا درجہ 12 سے 14 سال تک سورہ اسراء حفظ کرنے کا، اور چوتھے درجے میں 15 سال یا اس سے اوپر کی عمر کے لئے  سورہ انعام کا حفظ کرنا شامل ہے۔
اس ماہ ہونے والے نتائج کے اعلان کے بعد، ہر مرحلے کے پہلے 15 افراد کو 100 سے 150 ڈالر تک کے انعامات کے ساتھ ساتھ دیگر شرکاء کے لیے اعزازی انعامات بھی دیے جائیں گے۔
ان مقابلوں کے مبصرین میں سے ایک کے مطابق یہ مقابلے ہفتہ اور اتوار کو جاری رہے جس کے دوران قدس کے باسیوں کے 600 شرکاء جن میں زیادہ تر بچے تھے، 14 افراد پر مشتمل ججنگ کمیٹیوں کے سامنے پیش ہوئے اور ججوں نے بھی لحن اور حفظ میں مہارت کہ بنیاد پر ان مقابلوں کا جائزہ لیا۔
اگرچہ زیادہ تر شرکاء بچے تھے، لیکن ان میں بزرگ بھی تھے۔ ایک 5 سالہ بچہ سب سے کم عمر شریک تھا اور حیات غزاوی 72 سال کی عمر میں سب سے بزرگ شریک تھے۔
"زید بن ثابت" مرکز برائے تعلیم اور حفظ قرآن کے ڈائریکٹر عبدالرحمن بکیرات کا خیال ہے کہ "قرآنی گھرانہ" مقابلہ قدس میں اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ ہے، جس کا ہدف کمیونٹی کے گھرانے ہیں۔ ان کے مطابق 2004 کے بعد سے القدس شریف نے قرآنی مقابلوں میں اتنی رونق نہیں دیکھی۔ بکیرات نے واضح کیا: ان مقابلوں کے استقبال کو قرآن حفظ کرنے، مسجد اقصیٰ کی زیارت اور اس کی تعمیر نو اور بحالی پر زور دینے کے لیے لوگوں کے جذبے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

4099741

نظرات بینندگان
captcha