جماعت اسلامی ہند نظام آباد حبیب نگر کی جانب سے سدبھاونا فورم کا قیام

IQNA

جماعت اسلامی ہند نظام آباد حبیب نگر کی جانب سے سدبھاونا فورم کا قیام

17:02 - December 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3513267
ایکنا تھران- جماعت اسلامی ہند نظام آباد کی جانب سے شہر نظام آباد کے مختلف کالونیوں میں ایک خدا ایک انسان کے تصورات کو اجاگر کرنے کے لئے محلہ واری سطح پر سدبھاونا فورم کا قیام عمل لاتے ہوئے بقائے باہمی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

ایکنا-سفیر نیوز ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی ہند نظام آباد کی جانب سے شہر نظام آباد کے مختلف کالونیوں میں ایک خدا ایک انسان کے تصورات کو اجاگر کرنے کے لئے محلہ واری سطح پر سدبھاونا فورم کا قیام عمل لاتے ہوئے آپسی میل ملاپ کو فروغ دیا جارہا ہے اس کام کو پسند کرتے ہوئے تمام طبقات کے لوگ اس کاز کے ساتھ منسلک ہورہے ہیں اس ضمن میں برادران وطن کے ساتھ وقت کی اہم ضرورت سماجی بھائی چارہ اور محلے کی سطح پر درپیش مسائل کی یکسوئی کے علاوہ بین المذہبی کمیٹی و امن و اتحاد سلامتی کے لئے سدبھاونا فورم سنجیوا کالونی کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ گنگا چندو صدر احمد ،راجو راجہ شیکھر ،سرنیواس، نائب صدور ، رویندر جنرل سیکریٹری ، پرین ایڈوکیٹ قانونی مشیر کے علاوہ اراکینِ میں را م‌چندر ، گنیش ، جمیل شامل ہیں اس موقع پر ظہیر الدین صدر ایم پی جے شیخ حسین ،ڈاکٹر سجاد، عبد الوحید ،انور و دیگر احباب نے شرکت کی۔

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
captcha