حضرت امام علی (ع) کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنا ہی امام کو بہترین تحفہ ہوگا

IQNA

آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی:

حضرت امام علی (ع) کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلنا ہی امام کو بہترین تحفہ ہوگا

14:13 - February 08, 2023
خبر کا کوڈ: 3513733
ولادت باسعادت امام بشریت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی مناسب سے انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے محفل جشن کا انعقاد۔

ایکنا- حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق،۱۳ رجب المرجب ولادت باسعادت مولود کعبہ، امام المتقین امیرالمؤمنین امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی مناسبت سے وادی بھر میں محافل جشن و تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے ایک عظیم الشان تقریب پانچس بڈگام میں منعقد ہوئی۔ جس میں انجمن سے وابسطہ مکاتب کے طلاب و طلباء کے علاوہ عام لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کرکے قرآن خوانی و منقبت خوانی کے ذریعے امام علی علیہ السلام کو اپنا خراج عقیدت پیش کیا۔

آخر میں صدر انجمن شرعی شیعیان حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں مولود کعبہ امام علی علیہ السلام کو بہترین خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جہا کہ ہمیں چاہیے امام علی علیہ السلام کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلیں جو کہ بارگاہ امام میں بہترین خراج عقیدت ہوگا۔

نظرات بینندگان
captcha