شام پر صہیونی حملے پر اعتراضات جاری

IQNA

شام پر صہیونی حملے پر اعتراضات جاری

8:39 - February 20, 2023
خبر کا کوڈ: 3513793
ایران تھران: دمشق پر ہوائی حملوں کے خلاف اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکنا- خبررساں ادارے سانا کے مطابق شامی وزارت خارجه نے دمشق پر اسرائیل کے حملے کو داعش سے ہم آہنگ حملہ قرار دیا ہے۔

 

بیان میں عالمی برادری سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ناجائز حملوں کو روکنے کے حوالے سے کردار ادا کریں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت حملہ کیا گیا ہے جب شام اپنے شہدا اور تباہ حالی کے مسائل پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے اس حملے میں کم از کم پانچ شہری شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف لوگ حالیہ شام و ترکی زلزلے سے متاثر ہیں اور دوسری جانب  «داعش» نے حمص میں حملہ کرکے لوگوں کوقتل عام کیا اور پھر اس پر اسرائیل کا ہوائی حملہ ایکدوسرے سے ہم آہنگ ہے۔

 

وزارت خارجه نے ان حملوں کو خطرناک قرار دیتے ہویے کہا کہ اسکے سنگین نتایج سامنے آسکتے ہیں۔

 

 

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ماریا زاخارووا، کا کہنا تھا کہ ایک طرف لوگ زلزلہ کی تباہی سے دوچار ہیں اور اس پر ایسا حملہ قابل قبول نہیں۔

 

وزارت خارجه لبنان نے بھی ہوائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  اسرائیل کے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیا۔

 

اسرائیل کے طیاروں نے اتوار کی صبح کو دمشق کے مضافات میں رہایشی علاقوں پر بم باری کی جسمیں متعدد لوگ ہلاک و زخمی ہوئے جب کہ شامی اینٹی میزائیل سسٹم ن کئی میزائیل ہوا میں تباہ کردیے۔

رہایشی حملوں پر ہونے والی تباہی کے حوالے سے مختلف ممالک کی جانب سے شام کی امداد رسانی جاری ہے، دوسری جانب زلزلے سے  بھی تباہی ہوئی ہے جہاں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔/

 

4123108

نظرات بینندگان
captcha