بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی برسی پر علمی نشست میں شیعہ سنی علما شریک

IQNA

ایکنا نیوز سے؛

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی برسی پر علمی نشست میں شیعہ سنی علما شریک

9:44 - May 20, 2023
خبر کا کوڈ: 3514335
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے (سرزمین پاکستان پر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت اتحاد بین المسلمین کے اثرات) نشست منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز سے گفتگو میں معروف عالم دین، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور مدرسہ خاتم النبین کے سربراہ نے کہا کہ حضرت امام خمینی کی چونتیسویں برسی پر علمی نشست بعنوان (سرزمین پاکستان پر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت اتحاد بین المسلمین کے اثرات) ستائیس مئی کو منعقد ہوگی جسمیں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ ظفر شسمی کے علاوہ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنما عبدالحق ہاشمی، معروف کالم نویس امان اللہ شادیزئی، جماعت اہل سنت بلوچستان کے صدر حبیب اللہ شاہ چشتی، اتحاد علما کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمن، جمعت غربا اہل حدیث کے سربراہ مولانا فضل ربی سمیت دیگر شیعہ سنی علما کی شرکت متوقع ہیں جبکہ جمعیت نظریاتی کے مولانا لونی مہمان خاص ہوں گے۔

 

علامہ مقصود علی ڈومکی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اس نشست میں بانی انقلاب کے شاندار علمی اور سیاسی خدمات اور اس انقلاب کے زبردست علمی اور وحدت کے اثرات پر علما اور دانشور اظھار خیال کریں گے تاکہ اسلامی وحدت کو مضبوط تر کیا جاسکے۔

 

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی برسی پر علمی نشست میں شیعہ سنی علما شریک

 

علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ قرآن کریم نے امت مسلمہ کو اللہ تعالیٰ کی رسی کے گرد متحد ہونے کا حکم دیا ہے مگر مسلمان حکمران اللہ کی رسی کو چھوڑ کر شیطان کی رسی کے گرد جمع ہوگئے  اسی لئے مسلم امت کو مشکلات کا سامنا رہا ہے تاہم حالیہ سالوں میں امید افزا امکانات نظر آرہے ہیں۔

 

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی برسی پر علمی نشست میں شیعہ سنی علما شریک

 

قابل ذکر ہے کہ امام خمینی کی چونتیسویں برسی پر علمی نشست بعنوان (سرزمین پاکستان پر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت اتحاد بین المسلمین کے اثرات) ستائیس مئی کو شام ساڑھے چار بجے کوئیٹہ کے مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بروری میں منعقد ہوگی۔

 

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی برسی پر علمی نشست میں شیعہ سنی علما شریک

 

نظرات بینندگان
captcha