مسلمانوں کے تاریخی قبرستان خواتین کے لیے ممنوع

IQNA

مسلمانوں کے تاریخی قبرستان خواتین کے لیے ممنوع

8:48 - June 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3514424
سعودی قوانین کے مطابق بقیع قبرستان میں صرف مرد حضرات جاسکتے ہیں اور خواتین کا داخلہ ممنوع اعلان کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق قدیم قبرستان بقیع جو روضہ رسول اکرم(ص) کے ساتھ واقع ہے ایک تاریخی قبرستان شمار ہوتا ہے۔

اس قبرستان میں امام حسن مجتبی(ع)، امام علی زین العابدین(ع)، امام باقر(ع) اور امام صادق(ع) کے علاوہ عاشقان اهل بیت پیامبر(ص) اور اہم صحابی و شہدا کے قبور موجود ہیں۔

 

زائراین بیت‌الله الحرام مناسک حج  سے قبل مدینہ گیے ہیں تاکہ وہاں وہ  زیارت مسجد النبی، قبرستان بقیع و قبور اهل بیت رسول اکرم(ص) کی زیارت سے مشرف ہوسکیں۔

 

بہت سی سہولیات کےعلاوہ جو زائرین کرام کے لیے سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے کیے گیے ہیں قابل تعریف تاہم  زیارت قبرستان بقیع پر خواتین کو روکنے کے حوالے سے خواتین غم و غصے کا اظھار کرتی ہیں۔

 

اس تاریخی قبرستان میں رسول اکرم(ص)  کے معروف صحابیوں کے علاوہ تابعین کرام موجود ہیں اور رسول گرامی کے زمانے سے اب تک مومنین کے لیے مقدس مکان شمار ہوتا ہے۔/

 

4145820

نظرات بینندگان
captcha