ٹی وی چینل مالک کے گستاخانہ بیان پر انڈین مسلمان سیخ پا

IQNA

ٹی وی چینل مالک کے گستاخانہ بیان پر انڈین مسلمان سیخ پا

8:12 - June 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3514476
ٹی وی چینل سربراہ جنہوں نے مسلمانوں کو ہند سے نکالنے کی ہرزہ سرائی کی ہے اس پر عوام نے سخت غصے کا اظھار کیا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق مقامی چینل کے مالک سورش چاوانک نے گفتگو میں مسلمانوں کو ہندوستان سے نکالنے کی بات کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر صارفین سخت غم اور غصے کا اظھار کررہے ہیں۔

 

سورش شاوانک نے ٹویٹ میں مسلم ہندو کشیدہ صورتحال جو اوترکنڈھ میں جاری ہیں اس حوالے سے کہا ہے کہ مسلمان شیطان ہیں اور انکے گھر اور دکانوں کو ختم کرکے علاقے سے نکال دیا جائے۔

 

سوشل میڈٰل میں ایسی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جنمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر دھکمی آمیز پیغامات نصب کیے گیے ہیں جنمیں ان سے کہا گیا ہے کہ پندرہ جون تک علاقے سے نکل جائے۔

 

انڈٰن صحافی محمد زبیرنے اس ٹویٹ کے جواب میں کہا ہے: افسوس کہ سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر سورش چاوانک جسیے لوگوں کے ہاتھوں مسلم نسل کشی بارے استفادہ کیا جارہا ہے یہ ایک عام فرد نہیں بلکہ ایک میڈیا کا سربراہ ہے۔

 

ایک ور صحافی ساکشی جوشی، نے اس ٹوئٹ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر قانون کہاں ہے؟ کیا ہمارے ملک میں عدالت نہیں؟ کیا ہم ایک جمہوری اور آزاد ملک کے دعوی کرسکتے ہیں؟ کیا ہمارے ملک میں اقلیت کے حقوق قابل احترام نہیں؟!

 

ایک اور صحافی اشرف حسین، نے ایلان ماسک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے: یہ فرد ایک معاشرے کو شیطان کہتا ہے اور قومی نسل کشی کی بات کرتا ہے کیا یہ ٹوئٹر قانون کی خلاف ورزی نہیں؟

 

 

4148114

نظرات بینندگان
captcha