آشکار و مخفی امور میں خدا کا یکساں علم

IQNA

قرآنی سورے/ 87

آشکار و مخفی امور میں خدا کا یکساں علم

8:36 - June 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3514504
ایکنا تھران: خدا تمام امور بارے علم کامل رکھتا ہے اس کے لیے مخفی یا عیاں معنی نہیں رکھتا۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا ستاسی واں سورہ «اعلی» کے نام سے ہے جسمیں انیس آیات ہیں اور یہ مکی سورہ قرآن کے تیسویں پارے میں ہے جب کے ترتیب نزول کے حوالے سے یہ آٹھواں سورہ ہے جو

قلب رسول گرامی اسلام (ص) پر نازل ہوا ہے۔

اس سورہ کو «اعلی» اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ اس سورے کی پہلی آیت میں لفظ اعلی آیا ہے. اعلی کا معنی برتر، بلند و اور ہر چیز سے برتر ہے جو خدا کی صفت میں سے ہے.

ابتدائی آیات میں رسول گرامی(ص) کو حمد و ثناء کی دعوت دی جاتی ہے اور پھر خدا کی سات صفات بیان کی جاتی ہیں اور آگے خضوع و خشوع والے مومنین اور شقی کفار اور سعادت و شقاوت کے عوامل پر اشارہ ہوا ہے۔

سورہ اعلی کا اصلی موضوع توحید اور خدا کی بلندی پر تاکید اور رسول بارے خدا کے وعدوں کی حقیقت پر مبنی ہے۔

پہلے حصے میں رسول (ص) اور دستورات پر مبنی ہے. اسی طرح خدا کی سات صفات بیان کی جاتی ہیں۔

پہلی تا پانچویں آیات میں خدا کی سات صفات میں «أَعْلَى: برتر»، «الَّذِي خَلَقَ: جس نے خلق کیا»، «فَسَوَّى: ہم آہنگی بخشی»، «الَّذِي قَدَّرَ: اندازہ سے کیا»، «َهَدَى: هدایت کی»، «أَخْرَجَ الْمَرْعَى: گھاس اگائے»، «فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَى: اس (گھاس والے میدان) سبزی سے ڈھانپ دیا».

خدا نے خلقت کے بعد انکو کمال کے راستے پر ڈال دیا اور پھر گھاس پھوس کے بڑھاوے اور انکو حیوانوں کے زریعے سے کھانے اور خشک ہونے کی بات کی گیی ہے۔

اسی طرح رسول گرامی (ص) کو خوش خبری دی جاتی ہے کہ ہم تم کو قرآن ایسے سکھائیں گے کہ تم فراموش نہیں کروگے اور تمھیں تبلیغ کے آسان روش سکھا دیں گے۔

اس سورے میں عوام کو رسول (ص) کی دعوت کے برابر دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں: ایک گروہ جو خدا کے خوف سے رسول گرامی (ص) کی طرف آتا ہے اور دوسرا گروپ رسول (ص) سے دوری کرتا ہے اور انکا انجام بڑی آگ ہے جسمیں وہ جھونک دیے جائیں گے اور وہاں موت بھی نہیں ملے گی۔

اس سورے میں تاکید کی جاتی ہے کہ آشکار و پنھاں خدا کے لیے یکساں ہیں؛ جو معلوم یا نا معلوم ہے سب خدا کا خلق کردہ ہیں: «إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَى: جو خدا چاہے، کہ وہ عیاں یا خفی کو جانتا ہے». اس آیت میں خدا کے علم کو واضح کیا جاتا ہے اور یہ کہ وہ جھل و نادانی سے دور ہے./

ٹیگس: خدا ، انسان ، علم ، قرآن ، مخفی
نظرات بینندگان
captcha