ایکنا نیوز- خبررساں ادارے Morning Express، کے مطابق مختلف اسلامی مراکز کی جانب سے مقامی حکم کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا گیا تھا۔
بیلجیم میں اسلامی فاونڈیشن، انجمن مساجد البانیہ، اسلامک فیڈریشن اور اسلامک الائنس، نے اس حکم کے خلاف درخؤاست دائر کی تھی۔
عدالت نے اس حکم کو مذہبی آزادی کے خلاف قرار دیا اور اس حکم نامے کو لغو قرار دیا۔
اس سے پہلے مقامی گورنمنٹ نے مساجد کو دیگر ممالک کے مخیر حضرات سے فنڈ جمع کرنے کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔
اسلامی مراکز کے الاینس نے اس فیصلے پر خوشی کا اظھار کیا ہے۔
فلانڈری کی گورنمنٹ نے سال ۲۰۲۱، کو حکم دیا تھا کہ امام مسجد اور دیگر اسٹاف کے لیے بیرون ممالک سے امداد لینے پر پابندی ہوگی.
عدالتی حکم سے اسلامی مراکز اور مساجد کو سہولت ہوگی اور وہ بہتر انداز میں کام کرسکیں گے۔
فلمیش (Flemish Region) یا فلانڈر دیگر دو علاقوں والونی اور بروکسل کے اہم ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔/
4156720