قاہرہ: مسجد سیده رقیه پر ایک نظر+ ویڈیو

IQNA

قاہرہ: مسجد سیده رقیه پر ایک نظر+ ویڈیو

8:11 - July 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3514666
قاہرہ کی مسجد سیده رقیه کو مسجد «آل البیت(ع)» کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں اهل‌ بیت پیغمبر(ص) کے عشاق بڑی تعداد میں زیارت کےلیے آتے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صدی البلد کے مطابق قاہرہ کی مسجد سیده رقیه کو مساجد «آل البیت» کا حصہ سمجھا جاتا ہے جومعروف سڑک خیابان «اشراف» پر واقع ہے۔

 

مذکورہ مسجد عثمانی دور میں امیر عبدالرحمن کتخدا کے حکم اور کاوش سے بنائی گیی ہے. مسجد سیده رقیه ایک چھوٹی مسجد ہے جو اصل میں فاطمی دور میں تعمیر کی گیی جس کو اس وقت مسجد اندلس کہا جاتا تھا۔

 

اس مسجد کو اس وقت  خلیفه فاطمی «الحافظ لدین الله» کے حکم سے تعمیر کی گیی؛ تاہم بعد میں خلیفہ کی اہلیہ «علم الامریه» نے سال ۵۳۳ هجری قمری کو مسجد کے اندر ضریح بنانے کا حکم دیا.

 

 

اگرچه کہا جاتا ہے کہ تاریخی حوالے سے سیده رقیه کی قبر کا یہاں ہونا ثابت نہیں تاہم اس مسجد میں ایک لکڑی کی تابوت موجود ہے جس پر خط کوفی میں لکھا ہے: «یہ ضریح سیده رقیه بنت علی بن ابی‌طالب(ع) کی ہے، اس ضریح کو «الامریه» ابوتراب حیدره بن ابی الفتح اهل سنت کے فرمان پر سال ۵۳۳ هجری قمری میں بنایا گیا ہے».

 

رُقَیّه بنت علی(ع) (زنده - ۶۱ق)، مسلم بن عقیل کی اہلیہ اسراء کربلا میں شامل تھی وہ مکہ سے کربلا کی سمت سفر میں اپنے شوہر مسلم بن عقیل کی شہادت کی خبر سنتی ہے، عاشور کے دن اسکے بیٹے عبداللہ یا محمد شہید کردیا جاتا ہے اور خود اسیروں کے قافلے ساتھ موجود ہوتی ہے۔

 

قاہرہ میں ایک قبر انکے نام سے موجود ہے جو سال ۱۴۱۶ق، میں بنائی گیی ہے اسی طرح لاہور میں بی بی پاکدامن کے نام سے بھی ایک قبر انکے نام سے منسوب ہے۔

مسجد سیده رقیه مصری صد رکے فرمان پر تعمیر مساجد اهل‌ بیت(ع)  کے سلسلے سے مرمت اور دوبارہ افتتاح کیا گیا۔/

 

 

ویڈیو کا کوڈ

 

 

 

4157027

نظرات بینندگان
captcha