بغداد کے مرکز میں دیواروں پر قرآنی نمائش

IQNA

بغداد کے مرکز میں دیواروں پر قرآنی نمائش

8:11 - July 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3514671
ایکنا بغداد: میدان فردوس میں قرآن لیکر اجتماع میں «عراق ہمارا وطن اور قرآن ہماری پہچان»، کے نعرے لگائے گیے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  صابرین نیوز کے مطابق عراق میں قرآن سوزی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مظاہرے جاری ہیں اور گذشتہ رات بغداد کے مرکز میدان فردوس میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔

 اس اجتماع میں دیوار پر عبارت «العراق وطننا و القرآن هویتنا» (عراق ہمارا وطن اور قرآن ہماری پہچان)، لکھا گیا اور عراقی مظاہرین کے ہاتھوں میں قرآن اٹھاتے دکھایا گیا۔

 

صابرین نیوز کے مطابق: میدان فردوس جو بغداد کا مرکزی میدان شمار ہوتا ہے یہاں دیوار پر عراقی پرچم اور قرآن کے ساتھ بڑے مظاہروں کے نتیجے میں عراقی حکومت نے سوئیڈن کے سیفر کو ملک بدر کردیا تھا۔

 

عراقی حکومت نے سوئیڈن میں عراقی نژاد سوئیڈش شہری کے ہاتھوں قرآن سوزی پر انکے سفیر کو نکال کر ان سے سفارتی تعلقات منقطع کرلی۔

قابل ذکر ہے کہ ڈنمارک میں بھی عراقی سفارت خانے کے مقابل ایسا ہی واقعہ رونما ہوا جہاں قرآن سوزی کی گیی جس کے خلاف اسلامی ممالک اور بالخصوص عراق میں بڑے مظاہرے ہورہے ہیں جسمیں اس واقعے کی شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔/

 

4157538

نظرات بینندگان
captcha