ہندوستان کے محرم کے جلوسوں میں توہین قرآن کی مذمت+ تصویریں

IQNA

ہندوستان کے محرم کے جلوسوں میں توہین قرآن کی مذمت+ تصویریں

9:06 - July 29, 2023
خبر کا کوڈ: 3514685
دہلی، ایکنا: ہندوستان میں مختلف مقامات پر محرم کے جلوسوں کے درمیان قرآن کی توہین کی مذمت کی گئی۔

ہندوستان کے محرم کے جلوسوں میں توہین قرآن کی مذمت+ تصویریں

ایکنا نیوز کے مطابق ہندوستان میں مختلف مقامات پر محرم کے جلوس نکالے گئے اور بہت سے جلوسوں میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی۔

جلوسوں میں لوگ اپنے ہاتھوں میں قرآن کو اٹھائے ہوئے تھے اور قرآن کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔ 

اسی سلسلے میں نانوتا ضلع سہارنپور اتر پردیش میں ٹیم 313 کی جانب سے وسیع پیمانے پر ایک پروگرام کیا گیا جس میں تبرکات کربلا جیسے علم وغیرہ کے ساتھ ساتھ نانوتا کے مومنین اپنے ہاتھوں میں قرآن مجید کو لیے ہوئے تھے اور اللہ کی کتاب کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔

ہندوستان کے محرم کے جلوسوں میں توہین قرآن کی مذمت+ تصویریں

یہ جلوس امام بارگاہ آصف سے محل نامی محلے میں پہنچا جس کا فاصلہ تقریبا دو کلومیٹر ہے۔ راستے میں انتظامیہ اور پولیس عزاداروں اور مظاہرین کی حفاظت کی ذمہ داری نبھا رہی تھی۔ 

ہندوستان کے محرم کے جلوسوں میں توہین قرآن کی مذمت+ تصویریں

جلوس کے آخر میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا محمد باقر رضا سعیدی صاحب نے قرآن کریم کی اہمیت اور قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کے خاص تعلق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جس طرح سے قرآن کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے اور یورپ، امریکہ اور دنیا کی دوسری جگہوں پر لوگ قرآن کی طرف مائل ہو رہے ہیں اس سے دشمنان اسلام کے ذہن و دل میں خلفشار سا ہو گیا ہے اور یہ قرآن کی بے حرمتی اسی کا نتیجہ ہے۔ یہ ان کی طاقت نہیں بلکہ یہ ان کی کمزوری ہے۔

ہندوستان کے محرم کے جلوسوں میں توہین قرآن کی مذمت+ تصویریں

انہوں نے کہا کہ یہ وقتی طور سے قرآن کی بے حرمتی اور توہین ہیں لیکن آخر کار پیغام قرآن کو کامیابی ہوگی اور قرآن کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچے گا۔ 

ہندوستان کے محرم کے جلوسوں میں توہین قرآن کی مذمت+ تصویریں

انکا کہنا تھا کہ قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ نے لی ہے اور فرمایا ہے انا نحن نزلنا الذكر وانا له لحافظون، یعنی ہم نے قران کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ اور کربلا کے میدان میں سر و تن میں جدائی ہونے کے باوجود جب امام حسین علیہ السلام کا سر نوک نیزہ پر پہنچا تو وہاں بھی آپ نے قران کی تلاوت فرمائی۔ جس قرآن کی حفاظت کرنے والے سر جدا ہونے کے باوجود بھی قرآن کو نہیں چھوڑتے ہیں اور قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اس قرآن کو کون مٹا سکتا ہے۔

ہندوستان کے محرم کے جلوسوں میں توہین قرآن کی مذمت+ تصویریں

انھوں نے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے کہ جب اللہ کی رحمت کی بارش ہو رہی ہو تو کوئی زمین پر تھوڑی بہت آگ جلا دے یہ آگ ممکن ہے دو چار سیکنڈ تک جلتی رہے لیکن آخر کار اللہ کی باران رحمت سے یہ آگ بجھ جائے گی اور وہاں پر پھول، پتیاں اور باغ و بہار پھیل جائیں گی اور آگ اور کانٹوں کے لیے کوئی جگہ نہیں بچے گی۔

ہندوستان کے محرم کے جلوسوں میں توہین قرآن کی مذمت+ تصویریں

جلوس میں نانوتہ کے مومنین کے علاوہ علمائے کرام منجملہ حجج الاسلام و المسلمین مولانا ہدایت حسین، مولانا نصرت علی جعفری، مولانا مختار حسین، مولانا تنویر عالم صاحبان موجود تھے۔

جلوس کے آخر میں ہندوستان کے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha