ایکنا نیوز کے مطابق میلان میں مرکزی ریلوے اسٹیشن سے جلوسِ یوم عاشورہ برآمد ہوا اور اپنے طئے شدہ راستے سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر جلوسِ میں ہزاروں کی تعداد میں دنیا کے الگ الگ ممالک کے عزادارانِ حسین نے شرکت کی اور امامِ اعلی مقام اور اہل بیت کی شہادت کا غم منایا اور ماتم کیا۔
حسین یاحسین کی صداؤں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ عَلم پرچم،شبیہات ، ماتم،نوحے و مرثیہ خوانی کی صداؤں کے درمیان جلوس رواں دواں ہوا۔ اس ماتمی جلوس میں بزرگ، بچے مردوخواتین اور نوجوان کے علاوہ ہر عمر کے افراد نے شرکت کی، تعزیہ، نوحہ خوانی علم برداری اور ماتم و آہ و بکاہ سے شہادتِ امام حسین اور اہل بیت کو یاد کیا۔
اس موقع پر مومنینن نے اپنے ہاتھوں میں قرآن مجید لیکر توہین قرآن کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔
جلوس کے اختتام پر مجلسِ شامِ غریباں منعقد ہوئی۔