پاکستان میں داعش کی کارروائی انکی ساخت واضح کرتی ہے۔

IQNA

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی:

پاکستان میں داعش کی کارروائی انکی ساخت واضح کرتی ہے۔

4:02 - August 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3514711
ایکنا تھران: ادارہ ثقافت نے بیان میں باجوڑ دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ظلم اس دہشت گرد گروپ کی ساخت اور کردار کو واضح کرتا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی نے پاکستان میں حالیہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔ بیان کا متن کچھ یوں ہے:

 

 باسمه تعالی 
داعش کی تازہ کارروائی جس میں جمعیت علما اسلام کے درجنوں لوگ ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں یہ واقعہ دہشت گردوں کی ساخت اور انکے بین الاقوامی سازش اور وجود کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔

اسلامی امت کے دشمنوں نے سالوں سے مسلم ممالک میں سیکورٹی کو مسئلہ بنایا ہے اور اپنے الہ کاروں سے دہشت گردی کرواتے ہیں لہذا ان سے مشترکہ طور پر نمٹنا اہم ہے۔

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی اس موقع پر ہمدردی کا اظھار کرتا ہے اور پاکستانی قوم کے غم میں شریک ہے اور زخمیوں کے لئے سلامتی کے متمنی ہے۔

 

 شعبہ ثقافت و تعلقات اسلامی

 

4159618

 

نظرات بینندگان
captcha