انڈین ایکٹویسٹ: مسلمانوں کے حؤالے سے فیک خبریں چلتی ہیں

IQNA

انڈین ایکٹویسٹ: مسلمانوں کے حؤالے سے فیک خبریں چلتی ہیں

14:10 - August 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3514757
ایکنا امریکہ: یو ایس میں مقیم انڈین سوشل ایکٹیویسٹ کے مطابق انڈیا میں مسلمانؤں کے حوالے سے جعلی خبریں چلائی جاتی ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق جسٹس فار آل تنظیم کے ترجمان عبداالمالک مجاہد نے شیکاگو میں ترک نیوز "ینی شفق" سے گفتگو میں انڈین مسلمانوں کے بارے میں مشکلات پر روشنی ڈالی۔

انکا کہنا تھا کہ انڈین میں مسلمانوں کے بڑے مسائل کا سامنا ہے اور انکی مشکلات کے حوالے سے عالمی تحقیق کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مسلمانوں سے تعصب کی طرف اشارہ کرتے ہویے کہا کہ تشدد کے واقعات، سیاسی تنگ نظری اور ثقافتی امور پر سختیاں عام ہوچکی ہیں اور ہر روز مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ ان چیزوں سے لاپرواہی عام ہورہی ہے۔

 مجاہد کا کہنا تھا کہ مساجد پر پابندیوں سے مساجد میں کمی آرہی ہے اور بابری مسجد کے کیس کے بعد سے اس تعصب کو ہوا ملی ہے ۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور تاریخی مقام کے بہانے سے مسلم مقدس مقامات کی تخریب کی سازش ہورہی ہے۔

 

مجاہد کے مطابق انڈیا میں مسلمانوں کے حوالے سے فیک اور جھوٹی خبریں چلائی جاتی ہیں اور سب کچھ سرکاری حمایت کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔ 

 

انہوں نے ان مشکلات کے خاتمے کے لیے عالمی مداخلت کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ دنیا ان مظالم اور تعصب کے خاتمے کے لیے آگے بڑھے۔

 

قابل ذکر ہے کہ عبدالمالک مجاہد 1951 کو پاکستان میں پیدا ہوئے اور امریکہ میں ہجرت کے بعد یہاں پر ایک مسجد میں امام جماعت بنے اور امامت کے ساتھ انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹنگ شروع کی اور آٹھ بار دنیا کے پانچ سو موثر مسلمان کی فہرست میں شامل رہے ہیں۔/

 

4161247

 

 

نظرات بینندگان
captcha