ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الرشید نیوز کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے زایرین کو سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان، لبنان، افغانستان اور یمن وغیرہ کے زائرین کو فری ویزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستانی زائر احمد الصحاف کے مطابق پاکستانی زائرین اسلام آباد میں عراقی سفارت خانے سے ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
ایران کے شھر تهران، کرمانشاه اور اهواز میں بھی پاکستانی زائرین عراقی سفارت خانوں سے ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
دهلی نو اور بمبئی میں بھی زائرین کو ویزا جاری کیا جارہا ہے۔
زائراین بیروت میں بھی عراقی سفارت خان سے فری ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
عراق میں یکم صفر سے زائرین کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور زمینی راستوں کے علاوہ ہوائی راستے نجف، بغداد، بصرہ میں سرگرم ہوچکے ہیں۔
اس سال ایران عراق سرحدوں کے علاوہ شام کے سرحد بھی زائرین کے لیے آمادہ ہے اسی طرح عراقی فورسز کے علاوہ حشد الشعبی بھی سیکورٹٰی میں مدد کررہی ہے۔/
4163590