اربعین پر جائے اور درست قرآن سیکھیں +تصاویر

IQNA

اربعین پر جائے اور درست قرآن سیکھیں +تصاویر

5:39 - September 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3514886
ایکنا کربلا: آستان عباسی کے تعاون سے کربلا جانے والے راستوں پر درست قرآن پڑھنے کی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے.

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الکفیل کے مطابق عراق کے مختلف شہروں سے کربلا جانے والے راستوں پر قرآنی اسٹالز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آستانہ عباسی کے قرآن انچارج سید منتظر المشایخی کا اس بارے کہنا تھا: زائرین میں قرآنی کلچر کو عام کرانا ہمارا اصل ہدف ہے اور اسی حؤالے سے سورہ حمد، چھوٹی سورتیں، قرآنی اذکار اور دینی مسائل سکھائے جاتے ہیں۔


انکا کہنا تھا: آستانہ عباسی کی سرگرمیاں بابل اور دیگر شہروں میں جاری ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ آستانہ عباسی کی جانب سے گیارہ سالوں سے ایسی کوششیں ہوتی ہیں تاکہ درست نماز اور قرآن کی تلاوت و قرآت ممکن بنایا جاسکے۔

 

اس پروگرام میں «نجف ـ کربلا»، «بابل ـ کربلا»، «بغداد ـ کربلا» اور اسی طرح صحن حرم ابوالفضل العباس(ع)، مقام امام زمان(عج) واقع الهندیه کربلا میں قرآنی اسٹالز لگائے گیے ہیں./

 

.

 

 

 

4166445

نظرات بینندگان
captcha