صداقت و ایمانداری، انسان میں دو قیمتی ہیرے

IQNA

قرآن میں اخلاقی نکات/ 26

صداقت و ایمانداری، انسان میں دو قیمتی ہیرے

5:17 - September 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3514931
ایکنا تھران: سچائی اور ایمانداری دو گرانقدر ہیرے ہیں جو کافی کوشش کے بعد انسان میں پیدا ہوجاتے ہیں۔

ایکنا نیوز- ایک اخلاقی فضیلت جو انسان کی سعادت کا باعث بنتی ہے وہ سچائی اور ایمانداری ہے۔ ایک بات میں بطور خلاصہ یوں کہا جاسکتا ہے: سچائی اور ایمانداری انسانی پہچان کی چابی ہے اور اگر کسی کو جاننا ہو تو ان صفات سے اسکو درک کریں۔

سچائی اور ایمانداری کے اثرات میں سے یہ ہیں کہ انسان اس سے آبرو خریدتا ہے اور اس سے شخصیت پیدا کرلیتا ہے لہذا امیرالمومنین امام علی(ع) فرماتے ہیں: َ«علَيْكَ بِالصِّدْقِ، فَمَنْ صَدَقَ فِى اقْوالِهِ جَلَّ قَدْرُهُ؛ هميشه سچائی اختیار کرو کیونکہ جو سچا ہوگا اس کا مقام اور درجہ بلند ہوگا»

اسی طرح سچائی انسان کو شجاعت اور بہادری عطا کرتی ہے جس سے انسان دلی سکون حاصل کرتا ہے تاہم جھوٹ اور دوغلے پن سے انسان خؤف و ہراس میں مبتلا ہوتا ہے کیونکہ جھوٹا شخص ہمیشہ اس خوف میں مبتلا رہتا ہے کہ اس کا راز فاش نہ ہوجائے۔

سچائی کی وجہ سے انسان گناہ سے بچتا ہے کیونکہ سچا انسان جانتا ہے کہ اگر گناہ کا مرتکب ہوجائے تو گناہ نہیں چھپا سکتا اور اگر ان سے پوچھا جائے تو یقینا گناہ کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگا لہذا ایسا کام انجام نہیں دے گا۔

سچائی اور جھوٹ زبان پر جاری ہوتا ہے اور عمل سے بھی نظر آتا ہے جو عمل کے خلاف خود کو پیش کرے گا وہ جھوٹا ہوگا  اور  جنکے ظاہر و باطن یکساں ہوں گے وہ سچا ہوگا۔

لہذا جب منافقین رسول الله کے پاس آکر کلمہ پڑھتے تو گرچہ کلمہ پڑھتے تاہم قرآن انکو جھوٹا اور منافق کہتا ہے، کیونکہ وہ انکے دل میں کچھ اور ہوتے تاہم وہ دل کے برعکس گواہی دیتے ۔

صداقت اور سچائی اس قدر اہم ہے کہ ارشاد ہوتا ہے: «لِيَجْزِىَ اللَّهُ الصَّادِقِينَ بِصِدْقِهِمْ وَ يُعَذِّبَ المُنافِقِينَ انْ شاءَ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ انَّ اللَّهَ كانَ غَفُوراً رَحِيماً.؛ مقصد یہ ہے کہ خدا سچوں کو اجر دے گا اور منافقوں کو جب چاہے گا عذاب کرے گا یا اگر وہ توبہ کرے تو قبول کرے گا کیونکہ خدا بخشنے والا مہربان ہے.» (احزاب:24)

نظرات بینندگان
captcha