۲۸ ماه صفر کے تاکید شدہ اعمال

IQNA

۲۸ ماه صفر کے تاکید شدہ اعمال

4:55 - September 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514944
ایکنا تھران: صدقه دینا، غسل، زیارت حضرت رسول(ص) و امام حسین مجتبی(ع) «یا شدید‌القوی ...» اہم اعمال میں شامل ہیں.

ایکنا نیوز- کل اٹھائیس صفر کا دن ہے جس دن امت اسلامی کے لیے سوگ کا دن شمار ہوتا ہے کہ اس دن رحمت اللعالمین امت سے بچھڑ گیے جس کے بارے میں آیت 128 میں کہا جاتا ہے وہ امت کے لیے بہت رنج اٹھاتے تھے اور مومنین پر بیحد مہربان تھے۔

 «لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ؛‌

یقینا تم میں سے ایک رسول آئے گا جو تمھاری مشکل کے لیے بیحد رنجیدہ ہوتا ہے اور تمھاری نسبت بہت فکر کرنے والا مہربان ہے۔

 حضرت محمد(ص) امت پر اس قدر مہربان تھے کہ اس نے ہمارے لیے اپنے آرام کو قربان کردیا تھا اور پوری کوشش ہماری ہدایت کے لیے تھی یہانتک کہ خدا سورہ کھف میں اس بارے فرماتا ہے

 «لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ؛‌شايد تو اس وجہ سئ کہ [مشرکین] ايمان نہیں لاتے خود کو ختم کردے»(شعراء/ ۳).

اسی طرح اٹھائیس صفر شهادت امام حسین مجتبی(ع) نواسہ رسول گرامی جنکو کریم اهل بیت(ع) کہا جاتا ہے جس نے

  شهادت حضرت علی(ع) کے بعد بہت سختیاں برداشت کیں، کا دن بھی ہے۔

اس غم سے بھرے دن کے لیے کچھ اعمال بیان ہویے ہیں جیسے صدقه نکالنا، زیارت حضرت رسول(ص) و امام حسن مجتبی(ع) پڑھنا۔

صدقه دادن صفر کے ہر دن نکالنا بالخصوص آخری ایام جب رسول اکرم(ص) و شهادت امام حسن مجتبی(ع) اور پھر شهادت امام رضا(ع) کا دن بھی آجاتا ہے کافی تاکید شدہ ہے۔

۱۰ مرتبه دعا یا شَدِیدَ الْقُوَى پڑھنا

معروف دعا  «یا شَدِیدَ الْقُوَى» تمام ایام میں پڑھنے کی کافی تاکید کی گیی ہے: یا شَدِیدَ الْقُوَى وَ یَا شَدِیدَ الْمِحَالِ یَا عَزِیزُ یَا عَزِیزُ یَا عَزِیزُ ذَلَّتْ بِعَظَمَتِکَ جَمِیعُ خَلْقِکَ فَاکْفِنِی شَرَّ خَلْقِکَ یَا مُحْسِنُ یَا مُجْمِلُ یَا مُنْعِمُ یَا مُفْضِلُ یَا لا إِلهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحانَکَ إِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِینَ فَاسْتَجَبْنا لَهُ وَ نَجَّیْناهُ مِنَ الْغَمِّ وَ کَذلِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِینَ وَ صَلَّى اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ الطَّیِّبِینَ الطَّاهِرِین‏‌؛

روزه رکھنا ہر مہینے کے آغاز، وسط اور  آخر میں رکھنا مستحب ہے لہذا 28 صفر کو جو آخری ایام میں شمار ہوتا ہے روزہ بھی مستحب ہے۔/

غسل کنیم

 اعمال ۲۸ صفر میں غسل کرنا۔ زیارت حضرت رسول(ص) پڑھنا اور اس سے قبل غسل کرنا اور پھر دور ہی سے زیارت پڑھنا بہت اہم ہے۔

زیارت حضرت رسول(ص)

زیارت حضرت رسول(ص) اگر قریب سے ہو تو بہت زیادہ ثواب بتایا گیا ہے تاہم ممکن نہ ہو تو دور سے بھی زیارت پڑھکر زیارت کرسکتے ہیں۔/

 

4168767

 

نظرات بینندگان
captcha