ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق صبر و شتیلا میں نسل کشی کی اکتالیسویں برسی " مقاومت کی حمایت" کی عالمی انجمن کے تعاون سے بیروت میں منعقد کی گیی جہاں تقریب میں لبنان اور فلسطین کی اہم سیاسی شخصیات شریک تھیں۔
تقریب میں مقررین نے غاصبوں کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان مظالم میں ملوث افراد کو سزا ہونی چاہیے۔
مقررین نے صبرا و شتیلا کو انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ قرار دیا۔
واضح رہے کہ ۱۶ سپتامبر ۱۹۸۲ کو صہیونی رژیم نے مسلح عیسائی شدت پسندوں کی حمایت اور شرکت کے ساتھ صبر و شتیلا مہاجر کیمپ پر سحر کے وقت حملہ کیا اور نسل کشی کی داستاں رقم کی جہاں ہزاروں غیر مسلح فلسطینیوں اور لبنانیوں کو وحشیانہ انداز میں قتل کیا گیا، عجیب بات یہ ہے کہ اس وحشیانہ حملے اور لبنان میں غیر قانونی داخلے پر عالمی برادری نے کوئی خاطر خواہ ردعمل ظاہر ہی نہیں کیا ۔/
4169191