جشن میلاد النبی (ص) رکاوٹ کے باوجود مسجدالاقصی میں منائی گیی

IQNA

جشن میلاد النبی (ص) رکاوٹ کے باوجود مسجدالاقصی میں منائی گیی

8:56 - October 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3515039
ایکنا قدس: ھزاروں فلسیطنیوں نے رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے مسجدالاقصی میں جشن میلاد النبی(ص) میں شرکت کی۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ہزاروں فلسطنیوں نے جشن میلاد النبی کی تقریب مسجد الاقصی میں منائی۔

جشن میلاد کے لیے اس دن فلسطینوں نے صبح سویرے ہی سے مسجد الاقصی کا رخ کیا جہاں جشن منایا جارہا تھا جو ادارہ اوقاف کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔

فلسطینی ایکٹویسٹوں نے صحن قبه الصخره میں دیگر فلسطینیوں کے ہمراہ جشن میں شرکت کی جہاں مختلف پروگرامز منعقد کیے گیے۔

 

اس موقع پر نمازیوں نے بھی جشن میں شرکت کی اور شرکاء جشن میں مٹھائیاں بانٹی اور جشن میں شرکت پر خوشی کا اظھار کیا۔

 

مسجد الاقصی کے خطیب شیخ یوسف ابو سنینه بھی جشن میلاد النبی میں شریک تھے۔

قدس کے مفتی شیخ محمد حسین، مفتی نے رکاوٹوں کے باوجود مسجد الاقصی کے جشن میں بھرپور حاضری پر فلسطینیوں کی کاوش اور ہمت کو سراہا۔/

 

4171934

نظرات بینندگان
captcha