امام صادق(ع)؛ عالمی سپرمین

IQNA

اهل البیت؛ چراغ هدایت / 1

امام صادق(ع)؛ عالمی سپرمین

5:33 - October 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3515049
ایکنا تھران: مذہب و قوم سے ہٹ کر عالمی سطح پر دانشوروں کی نظر میں اہمیت رکھنے والوں میں ایک نام حضرت امام صادق(ع ) کا ہے۔

ایکنا نیوز- ہماری دنیا میں نطریہ دانوں نے کافی اسلامی شخصیات کی علمی کاوشوں کو سراہا ہے جنمیں سے ایک چمکتا نام حضرت امام صادق(ع) ہے۔

يعنی درحقیقت مذہب و قوم سے ہٹ کر جو عالمی سطح پر دانشوروں کی نظر میں عظیم شخصیت ہے وہ صرف امام جعفر ہے جو علمی دنیا میں سب کے لیے قابلل قبول ہے۔

جس وقت امام جعفر صادق(ع) نے علمی دنیا میں نام پیدا کیا اس وقت کسی فرقے یا مسلک کی بات نہ تھی نہ شافعی یا حنبلی کا نہ مالک یا ابوحنیفہ کا، بعد میں آنے والے مذکورہ شخصیات یا برراہ راست امام جعفر کے شاگرد تھے یا غیر مستقیم۔

 

اکیلی شخصیت جو تمام مکاتیب یا اہل علم کے سوالوں کو بہترین جواب دیتے وہ امام جعفر صادق (ع) تھے۔ امام جعفر صادق(ع) کے چہار ہزار شاگرد تھے، یہ ایسا ہی نہیں ہوا کہ ایک عالم کے گرد چار ہزار شخصیات دنیا بھر سے جمع ہوتے، ان میں کئی اپنے دور اور علاقے کے عظیم ترین مایہ ناز علمی دانشور تھے۔

جب ہم  جابربن حيان جس کو دنیا فادر آف کیمیا کے نام سے جانتی ہے انکی کتابیں دنیا کے علمی اداروں میں پڑھائے جاتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ وہ امام جعفر صادق کے شاگرد نکلتے ہیں اور کہتا ہے کہ میں جو کچھ رکھتا ہوں امام جعفر کا صدقہ ہے۔

اس کے علاوہ بعض نظریے معروف ہیں جو امام جعفر صادق(ع) سے ہم کو ملے جو اس سے پہلے کسی نے بیان نہیں کیا تھا مثلا ديدگاه امام جعفر صادق(ع) ہوا کے بارے میں اہل علم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ کئی عناصر سے بنی ہے، تاہم امام جعفر صادق(ع نے ایک ہزار سال سے قبل ہی کہا تھا کہ ہوا کئی عناصر کا مجموعہ ہے۔

ایک اور نظریہ جس ن آج دنیا کو حیرت میں ڈالا ہے جو امام جعفر صادق(ع سے بیان ہوا ہے وہ اور تمام پیشرفت اس نظریے کی مرہون منت ہیں ، امام جعفر صادق(ع نے بیان کیا کہ دنیا ایک جرثومے سے پیدا ہوئی ہے اور اس میں دو متضاد قطب ہیں جس س زرہ ایجاد ہوا، آپ کی نگاہ میں مادہ میں تنوع زرات کی کمی کا نتیجہ ہے اور اسی سے دنیا کو ایٹم سے آشنائی ہوئی۔

امام جعفر صادق(ع) کے شاگردوں نے علمی لحاظ سےدنیا کو مالا مال کیا اور حتی یہودی و عیسائی خرافاتی نظریوں سے دنیا کو نکالا اور علمی پٹری کی بنیاد بچھا دی۔

* شیعہ شناسی کی عالمی کونسل کے رکن علی انصاری بويراحمدی، کی ایکنا نیوز سے گفتگو سے اقتباس

ٹیگس: امام ، صادق ، علمی ، دانشور
نظرات بینندگان
captcha