مصر؛ «الغربیه» میں سو حفاظ کی حوصلہ افزائی کی تقریب+ تصاویر

IQNA

مصر؛ «الغربیه» میں سو حفاظ کی حوصلہ افزائی کی تقریب+ تصاویر

8:56 - October 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3515062
ایکنا قاہرہ: سو جوان طلبا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی تقریب حفظ مکمل کرنے پر الغربیہ میں منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «الوطن» کے مطابق شاندار تقریب حفظ  قرآن مکمل کرنے پر صوبہ الغربیہ کے شھر زفتی کے گاوں شرشابہ میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں نوجوان حافظات اور حفاظ رنگ برنگ لباس کے ساتھ شریک تھیں جہان مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 

گاوں کے لوگوں نے خوبصورت انداز میں حفاظ کرام کا استقبال کیا۔

تقریب کے عہدہ دار «شیخ یاسر حبیب» نے تقریب سے خطاب میں کہا: حفظ تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے جہاں لوگ جوش  وخروش سے شریک ہوتے ہیں۔

 

انہوں نے حفظ قرآن کو بڑی سعادت قرار دیتے ہویے کہا: خدا نے حفظ کرنے والے کے مقام کو بلند قرار دیا ہے۔

 

شیخ یاسر حبیب کا کہنا تھا: تقریب کے نونہالوں اور بچوں کی عمریں چھ سے تیرہ سال تک ہیں اور انکو رکن پارلمینٹ "محمود عبداللہ ابوحسین" کے ہاتھوں اسناد اور تحفے دیے گیے۔

تقریب کے ایک اور عہد دار «مؤمنه عبدالحلیم»، نے خطاب میں کہا کہ حفظ سب والدین کی خواہش ہے اور وہ اپنے بچؤں کو دیکھ کر بہت خوش ہورہے ہیں۔

انکا کہنا تھا: حفظ قرآن ایک تربیتی کورس ہے اور بچوں کے ساتھ والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ انکے بچے کلام الھی کے حافظ بنیں۔/

 

تجلیل از 100 حافظ قرآن نوجوان در «الغربیه» مصر + عکس

تجلیل از 100 حافظ قرآن نوجوان در «الغربیه» مصر + عکس

تجلیل از 100 حافظ قرآن نوجوان در «الغربیه» مصر + عکس

 

 

4173233

نظرات بینندگان
captcha