انسان کی ترقی کا راستہ

IQNA

راہ رشد / 1

انسان کی ترقی کا راستہ

5:43 - October 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3515087
ایکنا تھران: اسلام کے اخلاقی دستور میں تمام تکامل اور تزکیے اور سعادت کے راستے بتائے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- بلاشک تمام انسانوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سعادت کی راہ اپنائے تاہم انسان کا کمال اور سعادت کس چیز میں ہے اس میں مختلف عقیدے اور نظریے کے لوگ پائے جاتے ہیں جس پر اشارہ کیا جاتا ہے:

بعض کمال کو مادی سہولیات اور آسایش میں سمجھتے ہیں جسیے قوم موسی فرماتے:

: «یا لیت لنا مثل ما اوتى قارون انه لذو حظّ عظیم»( قصص، ۷۹)

کچھ لوگ کمال کو مادی علوم میں محدود سمجھتے ہیں :  «فرحوا بما عندهم من العلم»( غافر، ۸۳)

کچھ لوگ کمال کو افراد کی کثرت میں سمجھتے ہیں:  «انا اكثر منك مالاً و اعزّ نفراً»( كهف، ۳۴)

بعض لوگ کامیابی کو طاقت اور زبردستی اور برتری طلبی میں سمجھتے ہیں جیسے کہ فرعون کہتا تھا:

«قد افلح الیوم من استعلى»( طه، ۶۴)

تاہم اسلام کی نظر میں سب سے افضل سعادت تربیت اور تزکیہ نفس ہے

«قد افلح من زكیّها»( شمس، ۹)

اور انبیاء کی بعثت کا مقصد یہی ہوتا ہے «لقد منّ اللَّه على المؤمنین اذ بعث فیهم رسولاً من انفسهم یتلوا علیهم آیاته و یزكیهم و یعلّمهم الكتاب و الحكمة»( آل عمران، ۱۶۴)

 

قرآن میں انسانی کرامت کے لیے کافی اخلاقی نکات بتائے گیے ہیں:

 ۱. کفار جو تم سے برسر پیکار نہیں ان سے نیکی اور عدل سے پیش آو «لاینهاكم اللَّه عن الذین لم یقاتلوكم فى الدین و لم یخرجوكم من دیاركم ان تبرّوهم و تقسطوا الیهم»( ممتحنه، ۸)

 ۲. بت پرستوں سے برے الفاظ میں بات مت کرو «و لا تسبّوا الذین یدعون من دون اللَّه»( انعام، ۱۰۸)

  1. 3. اہل کتاب سے فضول جھگڑے مت کرو «و لا تجادلوا اهل الكتاب الاّ بالّتى هى احسن»( عنكبوت، ۴۹)
  2. 4. مشرک والدین سے اچھے طریقے سے بات کرو «و صاحبهما فى الدنیا معروفاً»( لقمان، 15)
  3. 5. کمزور طبقوں سے غافل مت ہوجانا اور انکو اپنے سے دور نہ کرنا «و لاتطرد الذین یدعون ربهم بالغداة و العشىّ یریدون وجهه»( انعام، ۵۲)

قابل توجہ نکتہ یہاں ہے کہ یہ تمام اخلاقی نکات انسان کی تربیت اور تزکیے نفس کے لیے خدا کی جانب سے بیان کیا گیا ہے۔/

 

کتاب «راه رشد»، مصنف محسن قرائتی سے اقتباس

نظرات بینندگان
captcha