کتاب جو انسان کو انحراف سے بچاتی ہے

IQNA

قرآن کیا ہے؟ / 35

کتاب جو انسان کو انحراف سے بچاتی ہے

4:25 - October 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3515113
ایکنا تھران: انسان کسی منزل پر جانا چاہے تو راستہ سے آشنائی ضروری ہے اگر کوئی رہنما خود راستہ نہ جانتا ہو تو کیسے رہنمائی کرے گا، قرآن درست منزل کے لیے بہترین رہنما ہے۔

ایکنا نیوز- امام علی (ع) قرآن کریم کی ایک خصوصیت یوں بیان کرتے ہیں کہ یہ کتاب منحرف نہیں کرتی۔ امام  خطبه 133 نهج البلاغه میں فرماتے ہیں:« وَ لَا يَخْتَلِفُ فِي اللَّهِ، وَ لَا يُخَالِفُ بِصَاحِبِهِ عَنِ اللَّهِ ؛

آیات قرآن میں رب کے بارے میں اختلاف نہیں،وہ اپنے ہمراہ کو منحرف نہیں کرتا.» (نهج البلاغه : خطبه 133)

قران خدا کی جانب سے سے ہے اس دعوے پر یہ دلیل دی گئی ہے: قرآن ایسی کتاب ہے جس کی آیات میں کوئی اختلاف نہیں اور اگر اس میں اختلاف ہوتا ہے تو یہ خدا کی کتاب نہ ہوتی۔

. خداوند نےآیت 82 سوره نساء میں یوں فرمایا ہے: «أَ فَلا یَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ وَ لَوْ کانَ مِنْ عِنْدِ غَیْرِ اللّهِ لَوَجَدُوا فیهِ اخْتِلافاً کَثیراً ؛

کیا قرآن میں فکر نہیں کرتے؟! اگر یہ خدا کے علاوہ کسی کی کتاب ہوتی تو اس میں کافی اختلاف ہوتا.»(نساء : 82)

آیت الله مکارم شیرازی اس حؤالے سے تفسیر میں کہتا ہے:

اور جملہ «وَلاَ يُخَالِفُ بِصاحِبِهِ عَنِ اللهِ ؛ اپنے دوست کو خدا سے منحرف نہیں کرتی کا اشارہ اس پر تاکید ہے کہ آیات قرآن انسان کو حق کے راستے سے دور نہیں کرتیں اور جو قرآن سے متمسک ہوگا وہ گمراہ اور نا امید نہ ہوگا۔

تاہم اس حؤالے سے کچھ وضاحت ضروری ہے ۔

قرآن بذات خود ہدایت نہیں کرتا اس کے لیے امام معصوم ہے جو قرآن کے وسیلے سے انسان کو ہدایت کرتا ہے، قرآن ایسی کتاب ہے جس کو عام انسان نہیں سمجھ سکتا اور اس کو مکمل صرف امام سمجھ سکتا ہے۔

رسول اکرم حدیث ثقلین کے حوالے سے قرآن و عترت کو دو ایسی چیزیں بتاتے ہیں کہ جو ان سے متمسک ہوں گے گمراہ نہ ہوں گے۔

«إِنِّی تَارِکٌ فِیکمْ أَمْرَینِ إِنْ أَخَذْتُمْ بِهِمَا لَنْ تَضِلُّوا- کتَابَ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ وَ أَهْلَ بَیتِی عِتْرَتِی أَیهَا النَّاسُ اسْمَعُوا وَ قَدْ بَلَّغْتُ إِنَّکمْ سَتَرِدُونَ عَلَیَّ الْحَوْضَ فَأَسْأَلُکمْ عَمَّا فَعَلْتُمْ فِی الثَّقَلَینِ وَ الثَّقَلَانِ کتَابُ اللَّهِ جَلَّ ذِکرُهُ وَ أَهْلُ بَیتِی‏... ؛

میں تمھارے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑ کے جارہا ہوں اگر ان سے متمسک رہو گے گمراہ نہ ہوگے۔ ایک خدا کی کتاب اور دوسری میری اہل بیت۔اے لوگو؛ سنو میں نے تمھیں پہنچا دیا اور حوض کوثر پر تم سے ملاقات ہوگی اور میں تم سے ان دوبارے سوال کرونگا۔/

نظرات بینندگان
captcha