فلسطینی رضا کار کی خوبصورت تلاوت+ ویڈیو

IQNA

فلسطینی رضا کار کی خوبصورت تلاوت+ ویڈیو

4:33 - October 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3515115
ایکنا تھران: غزہ میں فلسطینی رضا کار کی تلاوت کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ینی شفق کے مطابق فسلطینی رضا کار نے آیات ۱۵۳ تا ۱۵۵ سوره مبارکه بقره کی تلاوت کی ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اسکو پسند کررہے ہیں۔

وائرل شدہ ویڈیو میں ان آیات کی فلسطینی رضا کار خوبصورتی سے تلاوت کررہے ہیں: «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ: اے اهل ایمان صبر و نماز سے [مشکلات کے حل اور آلودگی سے نجات کے لیے] سے مدد لو اور خدا صابرین کے ساتھ ہے. وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ:

 

اور جو خدا کی راہ میں مارے جاتے ہیں انکو مردہ مت کہو، بلکه [وہ عالم برزخ] میں زندہ و تابندہ ہے لیکن تم [اس کی کیفیت] کو درک نہیں کرسکتے.»(۱۵۳ و ۱۵۴ سوره بقره).

 

فلسطینی میڈیا رپورٹ پیش کرتا ہے کہ صہیونی حملوں کے آغاز سے اب تک 2200 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور آٹھ ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔

 

صہیونی رژیم زخمیوں کے علاج اور امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈال کر انکو روک رہا ہے اور اس نے شمالی غزہ میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس علاقے کو ترک کریں، اس اقدام کو لوگ جنگی جرم قرار دیتے ہیں۔/

ویڈیو کا کوڈ

 

 

 

4175337

نظرات بینندگان
captcha