ایکنا نیوز- آیات و روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام میں زکات دیگر مذاہب کی طرح نہیں جو صرف ایک اخلاقی سفارش شدہ امر ہے تاکہ لوگ نیکی کے طور پر اسکو انجام دیں بلکہ ایک فرض کی طرح تاکید شدہ ہے اور اس سے روگردانی فسق اور کفر کا باعث ہے۔
اسلام میں زکات کی خاص کیفیت اور شرایط موجود ہیں اور اسلامی حکومت اسکو لینے کا حقدار ہے اور جو زکات دینے سے انکار کرے اس سے باز پرس ہوگی اور جان بوجھکر مخالفت پر اس سے مقابلے کا کہا گیا ہے۔
اسلام میں زکات کی شرایط، اور ادائیگی کی کیفیت بارے واضح احکامات موجود ہیں کہ کیسے لیا جائے اور کسطرح خرچ کیا جائے۔.(۱۴۳)