ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس تحریک نے ایک بیان میں امت اسلامی اور عربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد رسانی اور بچوں و خواتین کے قتل عام روکنے کے لیے موثر کردار ادا کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس درخواست کا اس عالم میں کی گیی ہے جہاں ایک طرف اسرائیل وحشیانہ انداز میں بڑے پیمانے پر بچوں اور خواتین کا قتل عام کررہا ہے اور انکی فوج نے بچوں کو قتل عام کرنے کا تہیہ کررکھی ہے جب کہ دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں گزرگاہ کو بند کرنا، یہاہں امداد رسانی کو روکنا علاج معالجے کی اجازت نہ دینا ایک عظیم انسانی بحران پیدا کرنے کی سازش ہے۔/
انسانی حقوق کی تنظیموں کا اسرائیل پر شدید اعتراض
دنیا بھر میں اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں خوفناک نسل کشی پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اس ایک جنگی جرم قرار دیا ہے۔/
۔
4178104