قطرٹاپ ترین قرآء کا مقابلہ؛عالمی حفاظ کی تلاش کا مقابلہ

IQNA

قطرٹاپ ترین قرآء کا مقابلہ؛عالمی حفاظ کی تلاش کا مقابلہ

18:33 - November 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3515243
ایکنا دوحہ: قطری دارالخلافہ میں جاری مقابلے بہترین موقع ہے جسمیں عالمی سطح پر بہترین حفاظ کو سامنے لایا جاسکتا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الرایہ کے مطابق دوحہ میں جاری شیخ جاسم محمد بن ثانی قرآنی مقابلے جو یکم نومبر سے جاری ہے  اور بارہ نومبر کو اختتام پذیر ہوں گے قطری وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔

 

ٹاپ ترین قرآنی مقابلوں میں مختلف ممالک کے درجنوں بہترین قرآء اور حفاظ کرام شریک ہیں ۔

مقابلوں کی ججز کمیٹی میں دنیا کے بہترین ماہرین شریک ہیں جو حفظ، لحن میں معیار کو چیک کرتے ہیں۔

 

مصرکے شیخ القرآء احمد عیسی المعصراوی، ججز کمیٹی کے سربراہ ہے انکا کہنا تھا کہ جو چیز ان مقابلوں کو دوسرے مقابلوں سے ممتاز بناتی ہے وہ سوالوں کے معیار ہے جو بہترین حفظ کے حوالے سے پوچھا جاتا ہے۔

 

مقابلوں میں تفسیری سولات اور معانی کا پوچھنا خود ثابت کرتا ہے کہ اس میں حفاظ کی برتری، عمل اور زہانت کو پرکھا جاتا ہے۔

 

قرآن معارف کالج کے سربراہ احمد علی السدیس، جو ججز کمیٹٰی کے رکن ہے انکا کہنا تھا : مذکورہ مقابلہ دنیا میں ایک خاص مقابلہ شمار ہوتا ہے جسمیں دنیا بھر کے بہترین حفاظ شریک ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ان مقابلوں سے حفاظ میں رابطے بڑھتے ہیں اور مقابلوں سے بہترین قرآء کی حوصلہ افزائی کے علاوہ انکی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ایران کے حافظ محمود نوروزی ایران کی نمایندگی کررہے تھے۔/

 

4180202

ٹیگس: قطر ، قرآنی ، حفظ ، مقابلے
نظرات بینندگان
captcha