ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بارہویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کویت میں آج سے شروع ہوں گے جو ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔
ایرانی قاری امین عبدی قرائت تحقیق، میلاد عاشقی حفظ کل قرآن اور ابوالفضل میرابی حفظ کل قرآن جونئیر میں ایران کی نمایندگی کریں گے۔
گیارہویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کویت میں دو سال قبل منعقد ہوئے تھے تاہم کرونا کی وجہ سے گذشتہ سال مقابلے منعقد نہیں ہوئے تھے۔
اب تک کسی ایرانی قاری یا نمایندے نے ان مقابلوں میں ٹاپ نہیں کیا ہے۔/
4180287