نایاب قرآنی نسخہ مسجدالاقصی سے چوری + تصویر

IQNA

نایاب قرآنی نسخہ مسجدالاقصی سے چوری + تصویر

5:21 - November 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3515272
ایکنا قدس: نبیله منیب، رکن پارلیمنٹ مراکش کے مطابق نایاب نسخے کو صہیونی رژیم نے چوری کی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی العمق المغربی نیوز کے مطابق مراکشی رلن پارلیمنٹ نبیلہ منیب نے فاش کیا کہ صہیونی رژیم نے نایاب قرآنی نسخہ جو سلاطین کی جانب سے اس مسجد کو وقف کیا گیا تھا چوری کرلی ہے، انہوں نے وزیراوقاف سے اس بارے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

منیب کا کہنا تھا: مذکورہ قرآن سلطان ابوالسحن المرینی نے مسجد الاقصی کو وقف کیا تھا جو خود سلطان نے سونے لے پانی سے لکھا تھا تاہ، صہیونی رژیم نے اس مسجد پر تسلط کے بعد اس کو یہاں سے اٹھا لیا ہے اور اب یہ قرآن " اسرائیلی آرکائیو لایبریری" میں رکھا گیا ہے۔

 

وزیراوقاف مراکش احمد التوفیق نے پارلیمنٹ میں اس راز سے پردہ اٹھایا۔

احمد التوفیق کا کہنا تھا کہ مذکورہ قرآن مسجد الاقصی ٹریژری میں رکھا تھا جو اردن کی زیرنگرانی ہے اور مذکورہ نسخے کے دیگر کاپیوں کو مسجد الحرام اور مسجد النبی کو سلطان نے وقف کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ اس نسخے کی چھ کاپیاں 1930 کو تیار کی گیی تھیں۔

 

التوفیق کا کہنا تھا: مذکورہ نسخہ نادر نسخہ ہے اور ہم نے چار سال قبل ایک آسٹرین کمپی کو ڈیوٹی دی تھی کہ اس نسخے کی چار کاپیاں تیار کریں۔

تاریخی روایات کے مطابق  سلطان مراکش علی ابوالحسن المرینی، نے ساتویں صدی ہجری میں اس نسخے کی خطاطی کی تھی۔

مذکورہ قرآنی نسخہ مسجد الاقصی میں «ربع مغربی» کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور اسکو چاندی اور لکڑی سے بنے خاص صندوق میں رکھا گیا تھا۔/

 

سرقت قرآن نادر مسجدالاقصی از سوی صهیونیست‌ها + عکس

۔

سرقت قرآن نادر مسجدالاقصی از سوی صهیونیست‌ها + عکس

۔

سرقت قرآن نادر مسجدالاقصی از سوی صهیونیست‌ها + عکس

۔

4181153

نظرات بینندگان
captcha