ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق غزہ میں مساجد، ہسپتال اور اسکول سمیت کچھ بھی باقی نہیں رہا ہے۔ غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں سیکڑوں مریض محصور ہو گئے، کمپاؤنڈ کے قریب اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، ہسپتال میں ہزاروں لوگوں نے پناہ لے رکھی۔
خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ شہر میں الشفا ہسپتال 5 ہفتے سے جاری خونریز جنگ کا مرکز بن گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کیلئے کوئی جگہ محفوظ نہیں ، اسپتالوں کے اندر کی صورتحال المیہ ہے۔
ہسپتال میں موجود عینی شاہدین نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ رات بھر شدید جھڑپیں جاری رہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ تقریباً 3 ہزار مریض اور عملہ ایندھن، پانی اور مناسب خوراک کے بغیر اندر پناہ لیے ہوئے ہیں۔