ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الرای کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلہ " ٹاپ میں بہترین" مقابلے قطر کی وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقد ہوئے اور جمعہ کو دوسرے مرحلے میں پوزیشن ہولڈرز کا انتخاب ہوا۔
مذکورہ قرآنی مقابلے شیخ جاسم بن محمد مقابلوں کی کڑی ہے جوجامع مسجد دوحه میں منعقد ہوئے جہاں شائقین بھی موجود تھے۔
فائنل مرحلے میں دس بہترین قرآء کے درمیان منعقد ہوا جو چالیس بہترین قرآء میں سے اس مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے، مذکورہ قرآن دنیا کے مختلف مقابلوں کے سلکٹیڈ تھے۔
بدھ کو ججز کمیٹی نے دس ٹاپ ترین قاریوں کے ناموں کا اعلان کیا جنکے درمیان فائنل مرحلہ منعقد ہوگا۔
مذکورہ مقابلوں کے درمیان جمعرات اور جمعہ کو مقابلہ ہوا اور دو روزہ مقابلے اعلی معیاری اصولوں پر منعقد ہوئے ۔/
4181168
..