مصر میں قرآنی تعلمیات آن لائن

IQNA

مصر میں قرآنی تعلمیات آن لائن

14:20 - November 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3515311
ایکنا قاہرہ: الازھر اسلامی مرکز کی جانب سے آن لائن قرانی تدریس شروع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صدی البلد نیوز کے مطابق الازھر کی جانب سے آن لائن قرآنی تعلیمات شروع کی جارہی ہے۔

مذکورہ سلسلہ شیخ الازھر احمد الطیب کی پالیسیوں کے حوالے سے ایمن محمد عبدالغنی کی زیرنگرانی شروع کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

محمد عبدالغنی کے مطابق مذکورہ ورکشاپ اور تدریسی عمل الازھر کی پالیسی کے مطابق تعلیم کے فروغ کے حوالے سے شروع کیا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ سلسلہ الازھر کے میڈیا سیکشن کے تعاون سے یوٹیوب پر شروع کیا جارہا ہے اور خواہشمند ان لنکس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ تعلیمی مراحل میں قرآت و تجوید کے تمام أصول اور احکامات پڑھائے جائیں گے۔

عبدالغنی کا کہنا تھا : مذکورہ تعلیمی کوشش قرآنی ماہرین کے تعاون سے اور نظارتی کمیٹٰی کے زیراہتمام عبدالکریم صالح کی رہنمائی میں شروع کی گیی ہے۔/

 

4182523

نظرات بینندگان
captcha