ایکنا نیوز، روزنامه ٹایمز اسرائیل اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ لاہور میں غزہ جنگ کے خلاف بڑا مظاہرا ہوا ہے۔
اخبار لکھتا ہے: اسرائیل مخالف نعرے باری میں امریکہ کے خلاف بھی نفرت کا اظھار ہوا اور مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف جھاد کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین جنمیں کافی بچے اور خواتین بھی شریک تھیں انہوں نے فلسطین کی حمایت میں مارچ کیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نے مظاہرین سے خطاب میں کہا: دنیا بھر میں جاری مظاہرے دنیا کو بیدار کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اسلامی کانفرنس ممالک کے اجلاس کا کوئی فایدہ نہ ہوا، اسلامی حکمرانوں کو تجاوز کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دینے چاہیے۔
اس مہینے میں ہزاروں پاکستانیوں نے کراچی اور اسلام آباد میں بھی مظاہرے کیے ہیں۔/
4182923