ہزاروں چاندی کے خصوصی سکے دبئی ایوارڈ کے لیے تیار

IQNA

ہزاروں چاندی کے خصوصی سکے دبئی ایوارڈ کے لیے تیار

8:57 - November 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3515329
مرکزی بینک کے مطابق دبئی قرآنی ایوارڈ کی پانچویں سالگرہ پر آٹھ ہزار چاندی کے سکے تیار کیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  زاویه کے مطابق امارات کے مرکزی بینک کی جانب سے دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کے لیے 8000 چاندی کے خصوصی سکے جاری کیے گیے ہیں اور ہر سکے کا وزن 28 گرام جب کہ ویلیو 25 درہم ہے۔

 

امارات کے مرکزی بینک نے اس مناسبت سے سکوں کو خصوصی کندہ کاری کی ہے جس میں دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں سے اس کا تعلق ثابت ہوتا ہے۔

 

ان سکوں پر عربی اور انگریزی میں دبئی ایوارڈ بارے ٹیکسٹ لکھا ہے اور مختلف اسلامی سکوں پرٓمصحف شیخ خلیفه بن زاید آل نهیان، مرکز خطی قرآنی نسخہ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم،  قرآن بین‌الاقوامی مقابلہ شیخه فاطمه بنت مبارک، مقابلہ قرآن شیخه هند بنت مکتوم، مقابلہ شیخ راشد بن محمد، دبئی قرآنی مقابلے، اور اماراتی قرآنی مقابلوں کے نام شامل ہے۔

 

ضرب 600 سکه نقره به مناسبت بیست‌و پنجمین سالگرد مسابقات قرآن دبی

 

ان سکوں کے ایک سائیڈ پر دبئی قرآنی ایوارڈ کی عمارت کا عکس کندہ کاری کی گیی ہے. ان سکوں کو دبئی مقابلوں کی کمیٹی کو دی جائے گی اور مرکزی بینک کے آفس میں سے اس کی خریداری ممکن نہیں۔/

 

4183234

نظرات بینندگان
captcha