شیطانی وسوسے اور خمس سے دوری

IQNA

اسلام میں خمس / 7

شیطانی وسوسے اور خمس سے دوری

5:22 - November 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3515333
ایکنا تھران: کبھی انسان شیطانی وسوسے کی بنا پر کہتا ہے: میں نے کافی اچھے کام کیا ہے اور غریبوں کی مدد کی ہے اور رشتہ کی بھی معاونت کی ہے لہذا مجھ پر خمس ضروری نہیں۔

ایکنا نیوز- جب انسان حق اللہ کی ادائیگی کا ارادہ کرتا ہے تو شیطان اس کو فقر کا وعدہ دیتا ہے(بقره،  ۲۶۸) كه اگر خمس دوگے تو مال کم ہوگا اور کل کو تم خود فقیر بن جاوگے یا محتاج بنوگے ، اب تمھارے بچوں کا کافی مدد کی ضرورت ہے تاہم قرآن ان شیطانی وعدوں کے مقابلے یوں جملے ادا کرتا ہے:

* جو خدا کی راہ میں دوگے، خدا اس کا بدلہ دیں گا: «فهو یخلفه»( سبأ،  ۳۹) انفاق بچے کا ماں کے سینے سے دودھ پینے کی طرح ہے جتنا وہ پیتا ہے خدا مزید دے دیتا ہے۔

* تمھارے اچھے کام باقی رہیں گے اور خدا بہترین اجر دےگا «والباقیات الصالحات خیر عند ربّك ثواباً»( كهف،  ۴۶)

* جو کچھ تمھارے پاس ہے فانی ہے، لیکن اگر رنگ الهى پیدا پیدا کرے اور اسکے راستے میں خرچ ہوگا دائمی ہوگا. «ماعندكم ینفد و ما عنداللّه باق»( نحل،  ۹۶)

* جو خدا کی راہ میں دوگے اس گندم کی طرح ہے جو خاک میں پنہاں ہوتا ہے اور پھر جلد ہی اس میں سات خوشے نکلتے ہیں اور ہر خوشے سے سو دانی ظاہر ہوتے ہیں.( بقره،  ۲۶۱)

 

 اگر شیطان پہلے مرحلے میں کامیاب نہیں ہوتا تو پھر کچھ نرمی کے ساتھ کہتا ہے: خمس واجب ہے لیکن ابھی صبر کرو جلد بازی اچھی نہیں ابھی کافی ٹایم ہے ممکن ہے تمھارے کاروبار سود مند نہ ہوا شاید تمھارا کاروبار میں نقصان ہوجائے۔

 قرآن ان تاخیری حربوں کے مقابل کہتا ہے:

 ۱- قران میں كلمه «بغتة» کئی بار آیا ہے، یعنى ممكن ہے اجل تمھیں مہلت نہ دے.

 ۲- تاریخ میں بہت سی اقوام اور افراد گزرے جن پر خدا کا قھر یکدم نازل ہوا ہے۔

 ۳- قرآن میں کئی کا ذکر ہے جو دنیا مختصر وقت کے لیے واپس آنے کی آرزو کرتا ہے مگر ایسا ممکن نہیں۔

 ۴- قرآن  آیت ۱۴ سوره حدید میں جہنیوں اور جنتیوں میں گفتگو کو یوں بیان کرتا ہے: منافقین درخواست کرتے ہیں کہ ہیں دیکھو تاکہ تمھارے نور سے ہم استفادہ کریں مگر انکو منفی جواب ملتا ہے: وہ کہتا ہے کیا ہم دنیا میں تمھارے ساتھ نہیں تھے؟ جنتی کہیں گے، کیوں نہیں لیکن تم نے خؤد کو فریب دیا اور اچھے کاموں میں ٹال مٹول کرتے رہیں۔

 

  کتاب «خمس»، مصنف محسن قرائتی سے اقتباس

ٹیگس: خمس ، قرآن ، شیطان
نظرات بینندگان
captcha