ایکنا نیوز سے گفتگو میں تھران میں افغانی قرآء کے مرکز کے سربراہ محمدباقر جعفری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں ایران میں مقیم افغانیوں کے قرآنی مقابلے کے حوالے سے کہا: فایزون مقابلے کا یہ پہلا دور ہے اور ابتدائی مرحلہ آن لاین جب کہ فاینل مرحلہ فیزیکلی ہوگا۔
جعفری کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن دو ہفتوں تک جاری رہے گا اور مذکورہ مقابلے مہاجرین کے ادارے کے تعاون سے حسن قرآت، ترتیل اور حفظ کل قرآن کریم کے شعبوں کو ہوگا اور اس میں سولہ سال سے زیادہ عمر کے طلبا شریک ہوں گے۔
انکا کہنا تھا: اس سال محدودیت کے بناء پر مردوں کے مقابلے ہوں گے اور امید ہے کہ اگلے سالوں میں خواتین کے مقابلے بھی ہوں گے۔
جعفری کا کہنا تھا کہ فایزون مقابلوں کا مقصد مہاجرین میں سے قرآنی صلاحیتوں کو سامنے لانا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایران میں مقیم مہاجرین ، قرآء اور اساتذہ سے درخواست ہے کہ مقابلوں میں شرکت کے لیے وہ
https://www.faezoun.com پر رابطہ اور اس کی تشہیر کریں۔/