آستانہ حسینی سے وابستہ ہسپتال فلسطینی زخمیوں کے علاج کے لیے آمادہ

IQNA

آستانہ حسینی سے وابستہ ہسپتال فلسطینی زخمیوں کے علاج کے لیے آمادہ

5:41 - November 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3515344
ایکنا بغداد: آستانہ حسینی نے فلسطینی زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے نون کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے فلسطین سے کہا ہے کہ آستانہ حسینی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے آمادہ ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعیت ہلال احمرعراق اور جمعیت ہلال احمر فلسطین اس حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

 

اس سے پہلے آستانہ حسینی نے اعلان کیا تھا کہ غزہ کے زخمیوں کے لیے انکے ہسپتال ہر طرح کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔

 

غزہ پر حملوں میں اب تک چودہ ہزار سے زاید فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جنمیں چھ ہزار سے زائد کم عمر بچے اور چار ہزار سےزاید خواتین شامل ہیں اس کے علاوہ سات ہزار دیگر اب تک لاپتہ یا ملبوں تلے دبے ہوئے ہیں اور سڑکوں اور گلیوں میں لاشے پڑے ہیں اور زخمیوں کے بارے میں بھی درست اطلاعات موجود نہیں۔/

 

4183795

 

 

نظرات بینندگان
captcha