ایکا نیوز- خبررساں ادارے اناطولیہ نیوز کے مطابق رام اللہ میں آرتھوڈکس کلیسا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین زخمی ہے اور یہاں مسلمان مسیحی ذبح ہورہے ہیں اور لوگ گرفتار ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا جنگ بندی کے حوالے کردار ادا کریں۔
الیاس عواد کا کہنا تھا: ہم ان دنوں زخمی فلسطین سے آئے ہیں جہاں لوگوں کو مظالم کا سامنا ہے اور خاص کر غزہ میں صورتحال ابتر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ فلسطین میں عیسائی یا مسلمان سب خطرے میں ہے اور ہم سب فلسطینی ایک صف میں ظلم کا شکار ہے اور ہمیں قدس کی یہودی سازی کو روکنا ہوگا۔
الیاس عود کا مزید کہنا تھا: ہم تمام دنیا سے کہتے ہیں کہ فلسطین میں آزاد ملک کے لیے ہمارا ساتھ دیں جس کا مرز قدس شریف ہو۔
انکا کہنا تھا کہ میڈیل ایسٹ میں امن فلسطین کے قیام سے مشروط ہے اور ہم فلسطینی امن کے لیے ہاتھ پھیلاتے ہیں، ایسا امن جس سب کے لیے سکون کا تحفہ لائے، دنیا میں امن آنا چاہیے غزہ میں بچوں اور خواتین کے قتل عام کو روکا جائے اور یہ حالات انتہائی خطرناک ہے۔/
4186912