قاری «احمد ابوالقاسمی» کی جدید ترین تلاوت- سوره فاطر+ آواز

IQNA

قاری «احمد ابوالقاسمی» کی جدید ترین تلاوت- سوره فاطر+ آواز

5:36 - December 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3515486
ایکنا: ایران کے بین الاقوامی قاری نے نئی تلاوت میں آیات ۲۹ تا ۳۵ سوره مبارکه احزاب کی قرآت کی ہے.

 ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے بین الاقوامی قاری احمد ابوالقاسمی، نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تھران کی امام صادق(ص) یونیورسٹی کی مسجد میں  آیات ۲۹ تا ۳۵ سوره مبارکه فاطر کی تلاوت کی ہے۔

 

مذکورہ پروگرام اتوار کو تھران کی امام جعفر صادق ع یویونیورسٹی کی مسجد میں منعقد ہوا تھا جہاں انہوں نے تلاوت کی ہے۔/

 

 

تلاوت سنئے:

 

 

 

ویڈیو کا کوڈ
 
۔
 

 

 

اِنَّ الَّـذِيْنَ يَتْلُوْنَ كِتَابَ اللّـٰهِ وَاَقَامُوا الصَّلَاةَ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنَاهُـمْ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً يَّرْجُوْنَ تِجَارَةً لَّنْ تَبُوْرَ (29) 

بے شک جو لوگ اللہ کی کتاب پڑھتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور پوشیدہ اور ظاہر اس میں سے خرچ کرتے ہیں جو ہم نے انہیں دیا ہے وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں کہ اس میں خسارہ نہیں۔

لِيُـوَفِّـيَـهُـمْ اُجُوْرَهُـمْ وَيَزِيْدَهُـمْ مِّنْ فَضْلِـهٖ ۚ اِنَّهٝ غَفُوْرٌ شَكُـوْرٌ (30) 

تاکہ اللہ انہیں ان کے اجر پورے دے اور انہیں اپنے فضل سے زیادہ دے، بے شک وہ بخشنے والا قدردان ہے۔

وَالَّـذِىٓ اَوْحَيْنَـآ اِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ۗ اِنَّ اللّـٰهَ بِعِبَادِهٖ لَخَبِيْـرٌ بَصِيْـرٌ (31) 

اور وہ کتاب جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے وہ ٹھیک ہے اس کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے جو اس سے پہلے آچکی، بے شک اللہ اپنے بندو ں سے باخبر دیکھنے والا ہے۔

ثُـمَّ اَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّـذِيْنَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۖ فَمِنْـهُـمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖۚ وَمِنْـهُـمْ مُّقْتَصِدٌۚ وَمِنْـهُـمْ سَابِقٌ بِالْخَيْـرَاتِ بِاِذْنِ اللّـٰهِ ۚ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيْـرُ (32) 

پھر ہم نے اپنی کتاب کا ان کو وارث بنایا جنہیں ہم نے اپنے بندوں میں سے چن لیا، پس بعض ان میں سے اپنے نفس پر ظلم کرنے والے ہیں، اور بعض ان میں سے میانہ رو ہیں، اور بعض ان میں سے اللہ کے حکم سے نیکیوں میں پیش قدمی کرنے والے ہیں، یہی تو اللہ کا بڑا فضل ہے۔

جَنَّاتُ عَدْنٍ يَّدْخُلُوْنَـهَا يُحَلَّوْنَ فِيْـهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّلُؤْلُـؤًا ۖ وَلِبَاسُهُـمْ فِيْـهَا حَرِيْرٌ (33) 

ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں وہ ان میں داخل ہوں گے انہیں وہاں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے، اور اس میں ان کا لباس ریشم کا ہوگا۔

وَقَالُوا الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ الَّـذِىٓ اَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ ۖ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَكُـوْرٌ (34) 

اور وہ کہیں گے اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے غم دور کر دیا، بے شک ہمارا رب بخشنے والا قدردان ہے۔

اَلَّـذِىٓ اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِـهٖۚ لَا يَمَسُّنَا فِيْـهَا نَصَبٌ وَّلَا يَمَسُّنَا فِيْـهَا لُـغُوْبٌ (35) 

وہ جس نے اپنے فضل سے ہمیں سدا رہنے کی جگہ میں اتارا، جہاں ہمیں نہ کوئی رنج پہنچتا ہے اور نہ کوئی تکلیف۔

 

 

4187434

ٹیگس: ایرانی ، قاری ، تلاوت
نظرات بینندگان
captcha