مصری طالبہ اور حافظہ قرآن نے مکمل قرآن لکھ ڈالا

IQNA

مصری طالبہ اور حافظہ قرآن نے مکمل قرآن لکھ ڈالا

5:20 - December 29, 2023
خبر کا کوڈ: 3515585
ایکنا: رحاب صلاح الشریف، نے ڈیڑھ سال کی مدت میں قرآن مجید حفظ کیا اور تین مہینے میں قرآن کی خطاطی کا کارنامہ بھی انجام دیا۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی قاهره ۲۴ کے مطابق  مصر کے صوبہ کینیا کے شمال میں واقع شہر فرشوت کی ایک نوجوان مصری لڑکی رحاب صلاح الشریف نے تین ماہ میں پورا قرآن پاک لکھنے کا کارنامہ کیا ہے۔

 

 راحب، جس کی عمر 21 سال ہے، اس وقت الازہر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لٹریچر کے تیسرے سال میں ہے، وہ عربی زبان و ادب کا مطالعہ کر رہی ہے، اور اس سے پہلے ڈیڑھ سال کے اندر پورا قرآن پاک حفظ کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

 

24 قاہرہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے الازہر میں تعلیم کے دوران قرآن پاک حفظ کرنا شروع کیا تھا لیکن ڈیڑھ سال قبل انہوں نے اسے مکمل حفظ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

دختر حافظ مصری سه ماهه کل قرآن را نوشت

۔

ریحاب کا قرآن لکھنا محض ایک خیال تھا جو بغیر کسی پیشگی منصوبہ بندی کے اس کے دماغ میں آیا۔ اس کا کہنا تھا: پہلے تو اس نے قرآن لکھنا صرف اس لیے شروع کیا تھا کہ وہ اپنے ذہن میں قرآن حفظ کر لے،مگر پھر اس نے  کتاب کو مکمل لکھنے کا فیصلہ کیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ قرآن مجید کو لکھنا ایک طویل عرصے سے حافظ قرآن کے ذریعہ اپنے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے طریقوں میں سے ایک رہا ہے۔/

 

دختر حافظ مصری سه ماهه کل قرآن را نوشت

.

3515584

ٹیگس: مصری ، خطاطی ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha