ایکنا نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے شاہ فہد کی قرآن کریم پرنٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے بین الاقوامی مقابلوں کے اختتام کے موقع پر ایک نمائش اور ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
اس نمائش کا افتتاح مدینہ منورہ کے امیر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے نائب شہزادہ سعود بن خالد الفیصل اور اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ کی موجودگی میں کیا۔ جو کہ 6 مارچ 2024 تک مدینہ کے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں جاری رہی۔
اس نمائش میں مقابلے میں حصہ لینے والے خطاطوں کے فن پاروں کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ کچھ نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش کی گئی۔
اس نمائش کا ایک اور حصہ دلچسپی رکھنے والوں کے لیے عربی-اسلامی خطاطی کے فن کو متعارف کرانا ہے اور انھیں اس میدان میں داخل ہونے کے طریقوں سے واقفیت حاصل کرنے کا یہ موقع فراہم کیا گیا ہے۔
قرآن پاک کی خطاطی کے مقابلے میں دنیا بھر سے 100 سے زائد خطاطوں نے شرکت کی اور 12 ممالک کے 30 خطاطوں کے فن پاروں کو فیصلہ سنانے کے بعد مزید جائزے کے لیے منتخب کیا گیا۔
اس مقابلے کے اختتام پر مدینہ منورہ کے امیر نے شرکاء کے بہترین فن پاروں کی حوصلہ افزائی کی۔/
4203765