مزاحتمی فورس اور غزہ کے عوام نے اسلام کو عزت بخشی

IQNA

رهبر انقلاب حماس وفد سے:

مزاحتمی فورس اور غزہ کے عوام نے اسلام کو عزت بخشی

6:37 - March 28, 2024
خبر کا کوڈ: 3516117
ایکنا: رهبر معظم نے غزہ عوام کی استقامت کو بےنظیر قرار دیتے ہویے کہا کہ آپ نے اسلام کو عزت دی اور فلسطین کو دنیا کا اہم ترین مسئلہ بنا دیا ہے۔

ایکنا نیوز- رہبری ویب سائٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ جناب اسماعیل ھنیہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی اور انکی تعریف کی اور فرمایا : فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور غزہ کے عوام کا منفرد موقف، صیہونی حکومت کے جرائم اور مظالم کے سامنے غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جو مغرب کی مکمل حمایت سے انجام پا رہا ہے۔ وہ عظیم واقعہ ہے جس نے اسلام کو حقیقی معنوں میں عزت بخشی اور دشمن کی مرضی کے باوجود مسئلہ فلسطین کو دنیا کا پہلا اور اہم ترین مسئلہ بنا دیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام اور اس علاقے میں نسل کشی ہر باضمیر انسان کو متاثر کرتی ہے  فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کے مظلوم اور مزاحمتی عوام کی حمایت میں دریغ نہیں کرے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ کے عوام کے لیے عالمی رائے عامہ کے ساتھ ساتھ عالم اسلام بالخصوص عرب دنیا کی رائے عامہ کی حمایت کے مسئلے کو اہم قرار دیا اور فرمایا: فلسطینی مزاحمت کے پروپیگنڈہ اور میڈیا کے اقدامات بہت زیادہ ہیں اور اس کو زیادہ سے زیادہ عام کرنا چاہیے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے حماس کے قائدین میں سے ایک شہید "العاروری" کی یاد کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا: یہ عظیم شہید ایک عظیم الشان شخصیت تھے جن کی شہادت کا خوش کن انجام خدا کی طرف سے ان کی کوششوں کا اجر تھا۔

 

اس ملاقات میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ جناب اسماعیل ھنیہ نے مسئلہ فلسطین اور خاص طور پر غزہ کے عوام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک رپورٹ پیش کی۔ غزہ جنگ کے تازہ ترین میدانوں اور سیاسی پیش رفت کے بارے میں انہوں نے کہا: صبر و استقامت کی مثال غزہ کے عوام اور مزاحمتی قوتوں نے ان چھ مہینوں میں جو ان کے پختہ ایمان کی وجہ سے ہے، صیہونی دشمن کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ "الاقصی طوفان" آپریشن نے صیہونی حکومت کے ناقابل تسخیر ہونے کے افسانے کو تہس نہس کر دیا ہے اور اب چھ ماہ گزرنے کے بعد صیہونی دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس حکومت کے ہزاروں سپاہی ہلاک وزخمی ہو چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا: غزہ کی جنگ ایک عالمی جنگ ہے اور امریکی حکمراں  صہیونی جرائم کا اصل ساتھی ہے کیونکہ وہ صیہونی حکومت کی جنگ کی قیادت کرنے کا ذمہ دار ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے تاکید کی: میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ غزہ میں جاری تمام تر ظلم و بربریت، جرائم اور نسل کشی کے باوجود غزہ کے عوام اور مزاحمتی قوتیں مضبوط کھڑی ہیں اور ان کا مقابلہ کریں گی اور صہیونی دشمن کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔/

 

4207249

نظرات بینندگان
captcha