فلسطین کے لیے پاکستانی طلباء کے مظاہرے

IQNA

فلسطین کے لیے پاکستانی طلباء کے مظاہرے

5:32 - May 13, 2024
خبر کا کوڈ: 3516379
ایکنا: پاکستان کے مختلف شہروں میں طلباء نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے کیے۔

ایکنا نیوز، الجزیرہ نیوز کے مطابق، مختلف طلباء تنظیموں نے متعدد پاکستانی یونیورسٹیوں میں مظاہرے کا اہتمام کیا، جیسا کہ ہفتے قبل امریکی یونیورسٹیوں میں شروع ہوا تھا اور دنیا بھر کی دیگر یونیورسٹیوں میں جاری رہا۔

جمعیت اسلامی طلبہ - جماعت اسلامی کے طلبہ ونگ  نے اسلام آباد میں ایک زبردست مظاہرے کا اہتمام کیا جس میں یونیورسٹی کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کی قیادت سینیٹ آف پاکستان کے رکن مشتاق احمد نے کی۔

 یہ مظاہرہ سفارتی علاقے کے قریب سے شروع ہوا جہاں مظاہرین امریکی سفارت خانے تک پہنچنے اور اس کے سامنے احتجاج کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پولیس اور سکیورٹی فورسز نے انہیں روک دیا۔

 

پولیس کی جانب سے مظاہرے کو امریکی سفارت خانے تک پہنچنے سے روکنے پر دونوں فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور مظاہرین نے اپنے مطالبات کی منظوری تک سفارت خانے کی طرف جانے والی سڑک پر دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

 

 غزہ اور فلسطینی کاز کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے اسرائیلی حکومت کے جرائم اور نسل کشی کے حوالے سے عربوں اور عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی۔

 

اسلامی گروپوں اور دیگر طلبہ تنظیموں نے متعدد پاکستانی یونیورسٹیوں میں مظاہرے اور احتجاجی مظاہرے کیے، خاص طور پر اسلام آباد، کراچی، پشاور اور لاہور میں؛ اس کے علاوہ اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی حمایت میں یونیورسٹی کے اندر ایک مظاہرے کا اہتمام کیا جس میں طلباء اور ماہرین تعلیم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

پاکستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء نے بھی گزشتہ بدھ کو غزہ میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کے خلاف ایک مظاہرے کا اہتمام کیا، جہاں انہوں نے امریکی طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور پاکستانی حکومت سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ طلباء رہنماؤں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ سٹوڈنٹ اسلامک فرنٹ نے گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی طلباء، ماہرین تعلیم اور حکام بشمول سپیکر سینیٹ، اراکین سینیٹ اور پاکستانی پارلیمنٹ کے حکام نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں ایران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے بھی شرکت کی تھی۔

 

گزشتہ اپریل سے امریکی، کینیڈین اور یورپی یونیورسٹیوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جس میں انہوں نے غزہ کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جنگ کی مذمت کی اور یونیورسٹیوں سے کہا کہ وہ اس حکومت کے ساتھ تعاون بند کریں۔۔

 

4215218

نظرات بینندگان
captcha