ایکنا نیوز- مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق 13 ممالک کے وزرائے خارجہ نے صیہونی حکومت کو لکھے گئے 4 صفحات پر مشتمل خط میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر پر بڑے فوجی حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
اسی تناظر میں جرمن خبر رساں ادارے نے اعلان کیا کہ ان ممالک نے فلسطینی قوم کے لیے مزید امداد کا مطالبہ بھی کیا۔
اس خط میں 13 ممالک کے وزرائے خارجہ نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
ان وزراء نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کی بھی مذمت کی جو حماس تحریک اور فلسطینی گروپوں کی جانب سے گزشتہ سال 7 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔
ساتھ ہی انہوں نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں تباہ کن اور بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔
دنیا کے 13 ممالک کے وزراء نے تل ابیب سے انسانی امداد کے داخلے کے لیے رفح بارڈر کراسنگ سمیت تمام سرحدی گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔
اس خط پر جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی، جاپان، کینیڈا، آسٹریلیا، ڈنمارک، فن لینڈ، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے تھے۔/
4216307